JMI: سال 1975 میں جماعت اسلامی پرلگی پابندی سےمتعلق بڑاانکشاف! صحافی کاچونکادینےوالااعتراف
واضح رہے کہ جماعت اسلامی 26 اگست 1941 کو لاہور میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی (Sayyid Abul Ala Maududi) کی قیادت میں قائم ہوئی۔ تقسیم کے بعد ہندوستان میں باقی رہ جانے والی تنظیم کے اراکین نے ایک آزاد جماعت بنانے کے لیے خود کو دوبارہ منظم کیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی 26 اگست 1941 کو لاہور میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی (Sayyid Abul Ala Maududi) کی قیادت میں قائم ہوئی۔ تقسیم کے بعد ہندوستان میں باقی رہ جانے والی تنظیم کے اراکین نے ایک آزاد جماعت بنانے کے لیے خود کو دوبارہ منظم کیا۔
نیوز 18 ڈاٹ کام کی ایک خبر کے مطابق ایک چونکا دینے والے اعتراف میں جماعت اسلامی (Jamaat-e-Islami) سے وابستہ اور مدھیامم گروپ (Madhyamam Group) کے ایڈیٹر او عبدالرحمن (O Abdurahman) نے مبینہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہندوستانی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے خطوط کو تباہ کر دیا تھا جب وہ ہندوستان میں ایمرجنسی کے دور میں قطر کے سفارت خانے کے اہلکار تھے۔
یہ خطوط قطری میڈیا کو تقسیم کیے جانے تھے، ان میں یہ وضاحت موجود تھی کہ جماعت اسلامی پر ہندوستان میں پابندی کیوں عائد کی گئی تھی۔ عبدالرحمن نے کہا کہ وہ اس وقت سفارت خانے کے ساتھ ترجمان کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ضمیر نے انہیں قطری میڈیا کو خط بھیجنے کی اجازت نہیں دی۔ جماعت اسلامی پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
جماعت اسلامی پر پابندی 1975 میں ایمرجنسی کے اعلان کے چند دن بعد لگائی گئی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اگلے دو سال واقعی مشکل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تنظیموں اور رہنماؤں نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی۔ عبدالرحمن نے مبینہ طور پر یہ بھی انکشاف کیا کہ آر ایس ایس پر پابندی کی وضاحت کرنے والے خطوط فوری طور پر میڈیا کو پہنچائے گئے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی 26 اگست 1941 کو لاہور میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی (Sayyid Abul Ala Maududi) کی قیادت میں قائم ہوئی۔ تقسیم کے بعد ہندوستان میں باقی رہ جانے والی تنظیم کے اراکین نے ایک آزاد جماعت بنانے کے لیے خود کو دوبارہ منظم کیا۔ جماعت اسلامی ہند اپریل 1948 میں الہ آباد میں وجود میں آئی اور اسے آفیشیل طور پر "جماعت اسلامی ہند" کہا گیا۔
اس تنظیم پر ہندوستانی حکومت نے اپنے سات دہائیوں کے وجود کے دوران دو بار پابندی عائد کی تھی: پہلی عارضی طور پر 1975 تا 1977 کی ایمرجنسی کے دوران اور پھر 1992 میں۔ جب کہ پہلی بار پابندی کو ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا، دوسری بار سپریم کورٹ نے کالعدم کر دیا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔