ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پرامن انتخاب کیلئے سکیورٹی ایجنیسوں کا رول قابل ستائش: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جموں۔کشمیر: ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں کشمیر دلباغ سنگھ نے آج کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے ہندواڑہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہندواڑہ میں جاری ڈی ڈی سی الیکشن میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

  • Share this:
پرامن انتخاب کیلئے سکیورٹی ایجنیسوں کا رول قابل ستائش: ڈی جی پی دلباغ سنگھ
ڈی ڈی سی الیکشن

جموں۔کشمیر: ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں کشمیر دلباغ سنگھ نے آج کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے ہندواڑہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہندواڑہ میں جاری ڈی ڈی سی الیکشن میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی نے فوج ۔ پولس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں سے سکیورٹی صورتحال کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ایس پی ہندواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے پولس ڈسٹرکٹ ہندواڑہ میں جاری الیکشن کے متعلق ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں کشمیر دلباغ سنگھ کو ایک مفصل جانکاری فراہم کی۔


انہوں نے میٹنگ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پر امن پولنگ کیلئے سکیورٹی فورسز نے جس طرح سے سکیورٹی کا حصار تیار کیا تھا ۔اسکے بدولت ہی پرامن انتخابات مکمن ہوسکے ۔اور باری تعداد میں لوگ بنا خوف حراس کے پولینگ مراکز تک جاپھنچے۔ انہوں نے فورسز کو ہدایت دی کہ وہ مستقبل میں بھی چوکنا رہیں ۔کیونکہ، سازشی عناصر موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ انہوں نے پولس کو مشورہ دیا کہ الیکشن کے بعد بھی اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔


اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل پولیس نے سکیورٹی ایجنیسوں پر ضرور دیا کہ وہ ملیٹنٹوں کی جانب سے تمام ناپاک حرکتوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور ملیٹنٹوں کے منصوبے کو کسی بھی حال میں کامیاب ہونے نہ دیں۔ انہوں نے سکیورٹی ایجنیسوں کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تمام سکیورٹی ایجنیسوں نے قابل ستائش کام کیا اور ملیٹنٹوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی سکیورٹی ایجنیسوں ملیٹنٹوں کی تمام ناپاک حرکتوں پر کڑی نگاہ رکھیں ۔تاکہ ملیٹنٹ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں کشمیر دلباغ سنگھ کے ہمراہ ڈی آئی جی شمالی کشمیر سلمان چودھری ۔برگیڈیر 7 سکیٹر ایس پی ہندواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنیسوں کے اعلی افسران بھی رہے موجود تھے۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 18, 2020 11:17 PM IST