ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محرم کیلئے جاری گائیڈ لائنس پر اعتراض کیوں؟ کورونا ضابطوں کے تحت جلوس پر ہے روک: جانیں پورا معاملہ

یہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ڈی جی پی مکل گویل نے کہا کہ یہ صرف قانون اورنظم و نسق کو درست کرنے کےلئے سرکولر جاری کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اس سے مقصد نہیں ہے۔

  • Share this:

محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ملک بھر میں انیس اگست کو محرم کا اہتمام کیا جائے گا۔ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ برادری کے نزدیک ماہ محرم عقید ت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعات کربلا، پوری دنیا کے انسانوں کو حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ محرم حق و باطل کا درس دیتا ہے۔محرم سر کٹا کر دین اور انسانیت کو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔جس طرح امام حسین سب کے ہیں اسی طرح غم خواری بھی سبھی کی ہے۔۔۔۔غم خواری کے اس مہینے کو تہوار نہیں کہہ سکتے۔۔


اب حکومت کی طرف سے جاری سرکلر پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔بس اتر پردیش میں سرکاری کی محرم کو لیکر نئی گائڈ لائنس میں تہوار کہا گیا ہے ۔جس کے باعث زبان کے استعمال پر اعتراض ہے۔ یوپی سرکار نے ریاست کے لئے نئی گائیڈ لائن میں کہا کہ محرم کے عقیدت مندوں کو تمام کویڈ پروٹوکول کو ذہن میں رکھنا چاہیے اور سماجی دوری پر عمل کرنا چاہیے۔وغیرہ وغیرہ ۔


اس کے ساتھ سینئر شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے یوپی کی محرم کمیٹیوں کو کسی بھی پولیس میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔تحریر میں انداز و الفاظ کو بدلا جاسکتا ہے اور سرکاری کام کاج میں مذہبی معاملات کو لیکر بہت ہی احتیاط برتنی پڑتی ہے تاکہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچیں ۔لیکن ناوقفیت کی وجہ سے ایسے واقعات ہوجاتے ہیں ۔ لیکن ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ کورونا ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے۔کورونا کیسس میں پھر سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔غم خواری کے اس مہینے میں انسانیت کے دشمن ۔کورونا سے سب کو بچانا ہے۔ ورنہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کورونا کی دوسری لہر میں کمبھ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیاتھا۔

وہیں اترپردیش میں محرم کو لیکر ڈی جی پی مکل گویل کے سرکولر معاملے میں ڈی جی پی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کے تحت محرم کے جلوس پر روک لگائی گئی ہے۔ یہ کسی بھی مذہبی جدبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی محرم پر سرکولر جاری کیا گیا تھا۔ یہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ڈی جی پی مکل گویل نے کہا کہ یہ صرف قانون اورنظم و نسق کو درست کرنے کےلئے سرکولر جاری کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اس سے مقصد نہیں ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2021 06:42 PM IST