اتراکھنڈ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان دھن سنگھ راوت پہنچے دہرادون، ہیلی کاپٹر بھیج کر آنا۔فانا بلایا گیا
سری نگر سے دہرادون آنے کے بعد دھن سنگھ راوت سیدھے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت سے ملنے کے لئے سی ایم کی رہائش کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اتراکھنڈ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر مدن کوشک بھی موجود ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 09, 2021 03:17 PM IST

اتراکھنڈ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان بی جے پی لیڈر دھن سنگھ راوت دہرادون پہنچ گئے ہیں۔
دہرادون: اتراکھنڈ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان بی جے پی لیڈر دھن سنگھ راوت دہرادون پہنچ گئے ہیں۔ ہر لمحہ بدل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان انہیں لانے کے لئے آنا۔فانا میں ہیلی کاپٹر کو بھیجا گیا۔ سری نگر سے دہرادون آنے کے بعد دھن سنگھ راوت سیدھے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت (Trivendra Singh Rawat) سے ملنے کے لئے سی ایم کی رہائش کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اتراکھنڈ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر مدن کوشک بھی موجود ہیں۔
اتراکھنڈ میں جاری سیاسی بحران کو لے کر اب دھیرے دھیرے تصویر صاف ہونے لگی ہے ۔ سیاسی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اب سے کچھ ہی دیر بعد تین بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس کے بعد شام چار بجے گورنر سے ملاقات کرکے استعفی دے سکتے ہیں ۔ دوپہر تین بجے کی پریس کانفرنس میں ہی وزیر اعلی راوت ریاست کے اگلے وزیر اعلی کے نام کی تجویز پیش کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈر دھن سنگھ راوت اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کی ریس میں سب سے آگے چل رہے ہیں ۔

اتراکھنڈ : وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کا استعفی طے ، دھن سنگھ ہوں گے اگلے وزیر اعلی : ذرائع
وہیں اس سے پہلے راوت اور اتراکھنڈ کے بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں نے دہلی میں اعلی قیادت کے ساتھ بات چیت کی ، جس میں اتراکھنڈ کے سیاسی بحران کا حل تلاش کرلینے کا دعوی کیا جارہا تھا ۔ لیکن اب جبکہ وزیر اعلی راوت اور اتراکھنڈ کے گورنر کی ملاقات کی خبریں آرہی ہیں تو اس کے بعد ریاستی حکومت میں قیادت کی تبدیلی کو لے کر سیاست گرم ہوگئی ہے۔