ہوم » نیوز » No Category

آئی پی ایل 2017 : ایم ایس دھونی کی جگہ اسمتھ بنے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے کپتان

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جگہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ کو گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں قدم رکھنے والی ٹیم رائزنگ پونے سپرجائنٹس کا کپتان بنایا گیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2017 03:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی پی ایل 2017 : ایم ایس دھونی کی جگہ اسمتھ بنے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے کپتان
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جگہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ کو گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں قدم رکھنے والی ٹیم رائزنگ پونے سپرجائنٹس کا کپتان بنایا گیا ہے

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جگہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ کو گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں قدم رکھنے والی ٹیم رائزنگ پونے سپرجائنٹس کا کپتان بنایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دھونی نے خود ہی آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کی بولی لگنے سے ایک دن قبل سپرجائنٹس کی کپتانی سے استعفی دے کر سب کو حیرت میں ڈال دیا اور اب ان کی جگہ اسٹیون سمتھ پانچ اپریل سے شروع ہو رہے 10 ویں ایڈیشن میں سپرجائنٹس کی قیادت کریں گے۔

گزشتہ سال آئی پی ایل میں ڈیبو کرنے والی پونے سپرسپرجائنٹس کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی تھی۔ ٹیم نے دھونی کی کپتانی میں 14 میں سے صرف پانچ میچوں میں ہی جیت درج کی تھی۔ خود کپتان دھونی کی بھی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی اور انہوں

نے 12 اننگز میں صرف 284 رنز بنائے تھے جس میں ایک نصف سنچری شامل تھی۔ دھونی 2008 سے ہی چنئی سپر كنگس (سی ایس کے) کے کپتان تھے جسے فکسنگ کیس کے معاملے میں بین کر دیا گیا ہے۔

دھونی نے اپنی کپتانی میں چنئی کو مسلسل دو بار 2010 اور 2011 میں خطاب میں فتحیاب کرایا تھا۔ اس کے علاوہ چنئی نے دھونی کی قیادت میں ہی 2010 اور 2014 میں چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ 35 سالہ دھونی نے گزشتہ ماہ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 کی کپتانی سے استعفی دیا تھا۔ ان کی جگہ وراٹ کوہلی کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

First published: Feb 19, 2017 02:59 PM IST