نئی دہلی : ٹیسٹ کے بعد اب انگلینڈ سے ہونے والی یک روزہ میچوں کی سیریز سے عین قبل مہندر سنگھ دھونی نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ دھونی یک روزہ اور ٹی ٹوینٹی میچوں میں ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ دھونی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع بی سی سی آئی نے بدھ کو دی۔
بی سی سی آئی کے چیف ایگزکٹیو افسر راہل جوہری نے کہا کہ بورڈ اور ہندوستان کے ہر کرکٹ مداح کی جانب سے ہم مہندر سنگھ دھونی کا ہر فارمیٹ میں بحیثیت کپتان ان کی شاندار کارکردگی کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھونی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے نئی بلندیوں اور کامیابیوں کو چھوا اور ان کو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دھونی نے اچانک یہ فیصلہ کیوں کیا ، فی الحال واضح نہیں ہوسکا ہے، لیکن سمجھا جا رہا ہے کہ انہوں نے 2019 ورلڈ کپ سے پہلے یہ عہدہ چھوڑ دیا ہے تاکہ نئے کپتان کو کافی وقت ملے۔ ٹیسٹ کی طرح ہی وراٹ کوہلی کو کپتانی سونپی جا سکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔