ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا امریکی دباؤ میں جیش محمد پر کارروائی کے لئے مجبور ہوا پاکستان؟

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ واقع فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے ملزم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 14, 2016 09:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیا امریکی دباؤ میں جیش محمد پر کارروائی کے لئے مجبور ہوا پاکستان؟
نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ واقع فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے ملزم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ واقع فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے ملزم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مسعود کے بھائی مفتی عبد الرؤف کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس کے کئی کارکن پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تنظیم کے دفتر بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ایک طرف جہاں اسے مودی حکومت کی بڑی سفارتی جیت کہا جا رہا ہے تو کئی ماہرین یہ بھی مانتے ہیں کہ اس کے پیچھے دراصل امریکی دباؤ ہے جس نے نواز حکومت کو اس حد پر جا کر کارروائی کرنے پر مجبور کیا۔


غور طلب ہے کہ کچھ دن پہلے ہی امریکہ نے پٹھان کوٹ حملے کو لے کر پاکستان کے بارے میں صاف کہا تھا 'انہوں نے (پاکستان نے) عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ انکوائری کریں گے۔ انہوں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے درمیان فرق نہیں کرنے والے ہیں۔ ہم ان الفاظ پر کارروائی ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ' امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ماضی کی طرح کے کردارکو دہرائےگا نہیں، جس کے تحت وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سے بچتا رہا ہے۔


جیسے کہ یہ سخت تیور ہی کافی نہیں تھے۔ امریکی کانگریس نے پاکستان کو آٹھ نئے ایف -16 فائٹر طیارے کے سودے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ اوباما انتظامیہ نے اکتوبر 2015 میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے امریکی دورے کے وقت یہ ایف -16 طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ جانکار مانتے ہیں کہ امریکہ کا یہ سخت موقف اور ہندستان کی جانب سے مسلسل بنایا گیا دباؤ ہی پاکستان کی نواز شریف حکومت کو جیش محمد پر کارروائی کے لئے مجبور کر پایا۔


دفاعی امور کے ماہر پی کے سہگل نے کہا کہ پاک پر بڑے پیمانے پر امریکی دباؤ تھا جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ہندستان کے لئے یہ موقع ہے جب وہ اپنے اور غیر ملکی میڈیا کا استعمال کر پاک فوج اور آئی ایس آئی پر دباؤ بنائے۔
First published: Jan 14, 2016 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading