ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا حق ، مسلمانوں پر فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہئے : دگ وجے سنگھ

کانگریس نے آج کہا کہ مسلمانوں کا گزشتہ دو سال کے دوران مودی حکومت کے تئیں عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کو ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 14, 2016 02:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا حق ، مسلمانوں پر فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہئے : دگ وجے سنگھ
کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو

نئی دہلی : کانگریس نے آج کہا کہ مسلمانوں کا گزشتہ دو سال کے دوران مودی حکومت کے تئیں عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کو ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ ملک کے مسلمانوں میں مودی حکومت کے تئیں دو برسوں میں عدم اعتماد کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔ ایسے حالات میں اسلام مذہب پر عمل کرنے والوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے اور ان پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے اور سماجی برائیوں کو دور کرنے کی جوابدہی بھی اسی مذہب کے پیروکاروں کی ہے۔ ایسی صورت میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس معاشرے کے لوگوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بحث کرائے اور پھر فیصلہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کے پیروکاروں پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہئے۔ مسٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ میں ذاتی طور پر تین بار طلاق کہہ کر خواتین سے علیحدگی اختیار کرلینا نامناسب سمجھتا ہوں لیکن اس معاملے کو یکساں سول کوڈ کے ساتھ نہیں شامل کرنا چاہیے۔

First published: Oct 14, 2016 02:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading