ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دگ وجے سنگھ کا نشانہ ، آر ایس ایس کی دلت مخالفت منووادی نظریہ پر بی جے پی گامزن

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی دراصل آر ایس ایس کے ’دلت مخالف‘ منووادی روایت میں یقین رکھنے والے آر ایس ایس کے نظریات پر عمل کرتی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 19, 2016 05:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دگ وجے سنگھ کا نشانہ ، آر ایس ایس کی دلت مخالفت منووادی نظریہ پر بی جے پی گامزن
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو۔

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی کے ہندوستان میں دلتوں کے خلاف ہونے والی ظلم و زیادتی پر ’’سر شرم سے جھک جانے‘‘ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی دراصل آر ایس ایس کے ’دلت مخالف‘ منووادی روایت میں یقین رکھنے والے آر ایس ایس کے نظریات پر عمل کرتی ہے۔

مسٹر مودی کے اس بیان پر کہ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی تھی کہ دلتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے تیار کردہ سامان پر 4 فیصد وصولی کی جائے۔ مرکز4فیصد خریداری درج فہرست ذات و قبائل سے ریزرو کرنے کے یو پی اے کے فیصلہ کو کیوں نافذ نہیں کرتا۔ کل لدھیانہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں آج بھی دلتوں پر ظلم کیا جاتا ہے ، جس سے ان کا سرشرم سے جھک جاتا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ آج کے زمانہ میں بھی ہم سنتے ہیں کہ ہمارے دلت بھائیوں کے خلاف جرائم کئے جاتے ہیں مجھے بے حد شرم محسوس ہوتی ہے۔ مسٹر مودی نے یہ دعوی بھی کیا کہ حکومت کو اب دلتوں کی خبر گیری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 70 سال کے اس محاذ پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔ مسٹر مودی نے کہا ایک دلت یا قبائلی کی آرزوئیں بھی کم نہیں ہوتیں اور اگر موقع ملے تو وہ بھی ہندوستان کی قسمت بدلنے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

First published: Oct 19, 2016 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading