لکھنؤ : کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مظفرنگر فسادات کی جانچ رپورٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ فساد ات کے لئے کسی گناہگار کا نام بتائے بغیر انکوائری کس طرح ختم ہو سکتی ہے؟۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہاکہ "مظفرنگر فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی کی رپورٹ سے ہر کوئی حیران ہے۔ سب جانتے ہیں کہ فسادات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن پارلیمنٹ جو اب مرکزی وزیر بنے ہوئے ہیں اور ایک رکن اسمبلی شامل تھے۔ رپورٹ میں انہیں نظر انداز کیوں کیا گيا؟"۔ تاہم، کانگریس کے سینئر لیڈر اس رپورٹ کے بارے میں اترپردیش کی اکھلیش یادو حکومت کو ذمہ دار ماننے کے سوال کو ٹال گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔