ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہند۔ پاک کے درمیان کشیدگی کے لئے دگ وجے نے مودی کو لیا آڑے ہاتھوں، بتایا جنگ کا سوداگر

پی ایم مودی کو گھیرتے ہوئے دگ وجے نے ایک بعد ایک کئی ٹویٹ کئے ہیں۔ انہوں نے پی ایم مودی کو جنگ کا سوداگر بتایا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Oct 13, 2016 12:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہند۔ پاک کے درمیان کشیدگی کے لئے دگ وجے نے مودی کو لیا آڑے ہاتھوں، بتایا جنگ کا سوداگر
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ اڑی دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج کے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او) میں سرجیکل اسٹرائک کے بعد پاک ۔ہند کے درمیان کشیدگی کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پی ایم مودی کو گھیرتے ہوئے دگ وجے نے ایک بعد ایک کئی ٹویٹ کئے ہیں۔ انہوں نے پی ایم مودی کو جنگ کا سوداگر بتایا ہے۔


دگ وجے نے ٹویٹ كيا- مودی ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ جنگ ​​کرنے کی پوزیشن میں دھکیل رہے ہیں۔ پی ایم کو ایسا لگتا ہے کہ اگلا الیکشن جیتنے کے لئے یہی واحد راستہ ہے۔


انہوں نے دوسرا ٹویٹ كيا- پی ایم مودی کے ایسا کرنے سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج جیسے گروہ مضبوط ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کی سیاسی قیادت کمزور ہو رہی ہے۔


ساتھ ہی دگ وجے نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ایٹمی ہتھیاروں سے لیس 2 ممالک جنگ لڑنے کا خطرہ اٹھا سکتے ہیں؟ کیا بھوک اور غذائی قلت سے لڑنے کے بجائے ہندوستان اور پاکستان کو ایک دوسرے سے لڑنا چاہئے؟

انہوں نے مزید لکھا، خدا کے لئے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کا کھیل بند کر کے بات چیت کرنی چاہئے۔





First published: Oct 13, 2016 12:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading