ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دگوجے سنگھ کا نوجوت سنگھ سدھو کو مشورہ، اپنے دوست عمران کو سمجھائیں

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے منگل کو کئی ٹوئٹ کر کے سدھو کو نصیحت دینے کے ساتھ ہی عمران خان کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے آقاوں حافظ سعید اور مسعود اظہرکو ہندستان کو سونپ دیں

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2019 06:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دگوجے سنگھ کا نوجوت سنگھ سدھو کو مشورہ، اپنے دوست عمران کو سمجھائیں
دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو

 پلوامہ حملے پر متنازعہ بیان کے بعد تنقید جھیل رہے پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ کو ان کی پارٹی کانگریس کے ہی سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دوست پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے انہیں گالیاں پڑ رہی ہیں اور وہ اپنے دوست کو سمجھائیں۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی  سنگھ نے منگل کو کئی ٹوئٹ کر کے سدھو کو نصیحت دینے کے ساتھ ہی عمران خان کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے آقاوں حافظ سعید اور مسعود اظہرکو ہندستان کو سونپ دیں۔


انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا نوجوت سنگھ سدھو جی اپنے دوست عمران بھائی کو سمجھائیں۔ اس کی وجہ سے آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد سدھو کے بیان کی چوطرفہ تنقید ہو رہی ہے۔ ٹیلی ویزن چینل سونی کے تفریحی پروگرام ’دی کپل شرما ‘ شو سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔


راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وزیراعظم نریندر مودی کے کٹر ناقد دگ وجے سنگھ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں مودی حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مودی بھکت مجھے اس پر ٹرول کریں گے لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتا۔ عمران خان ایک کرکٹر کے طورپر مجھے پسند ہیں لیکن وہ مسلم سخت گیروں اور آئی ایس آئی حمایت یافتہ گروپوں کی حمایت کررہے ہیں جس پر میں یقین نہیں کرپارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے اپنے سیاسی اختلافات کو بھلاکر ایک ساتھ آنا چاہئے اور وادی کشمیر میں پھر سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنا چاہئے تاکہ وہاں کشمیری مسلم اور کشمیری ہندو بھائیوں کے ساتھ ساتھ رہنے کا ماحول بنے جو وہاں کا ’ہال مارک‘تھا۔

First published: Feb 19, 2019 06:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading