میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں ہفتہ دیر رات نیشنل شوٹر اور فوج کے سابق کرنل کے گھر ڈی آر آئی کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ کرنل کے گھر میں تقریبا ایک کروڑ روپے نقد اور نایاب جنگلی جانوروں کی کھالیں، کھوپڑی، سینگ اور محکمہ جنگلات سے وابستہ شوٹنگ کی 40 رائفل اور پستول سمیت تقریبا دو لاکھ کارتوس برآمد کئے گئے۔
کارروائی میں نایاب اور ممنوعہ جنگلی جانوروں کا تقریبا 117 کلو گوشت بھی برآمد ہوا۔ ٹیم سبھی چیزوں کو ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ بعد میں مقامی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ یہ کارروائی میرٹھ کے سول لائن علاقہ میںکی گئی ۔کارروائی کے دوران ٹیم نے گھر کے نوکروں اور جاننے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی۔ پتہ چلا ہے کہ نیل گائے کا شکار گزشتہ دنوں بہار میں کیا گیا تھا۔
میرٹھ کے سول لائن کے علاقہ میں خاتون تھانہ کے سامنے ریٹائرڈ کرنل دویندر کمار کی کوٹھی ہے۔ کوٹھی نمبر 36/4 میں ان کا بیٹا پرشانت بشنوئی رہتا ہےجبکہ دویندر کمار خود یہاں بہت کم رہتے ہیں۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔
تاہم فی الحال اس سلسلہ میں ڈی آر آئی کا کوئی بھی افسر کچھ بولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدنی سے زیادہ جائیداد کا معاملہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ ڈی آر آئی کی ٹیم نے گھر کے اندر سے کئی اہم کاغذات بھی اپنے قبضے میں لیے ہیں ۔ اب پولیس پرشانت بشنوئی کی تلاش کر رہی ہے اور اس کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
Meerut: DRI raids at residence of retd Colonel, banned wild animal body parts, 1 cr cash & arms recovered, his son is national level shooter pic.twitter.com/3JKScjZX0B
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔