قرارداد میں امن کی برقراری کی اپیل شامل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی: عمر عبداللہ
عمر عبداللہ: فائل فوٹو۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں پلوامہ خود کش دھماکے کے پیش نظر منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں متفقہ رائے منظور کئے گئے قرارداد پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز قومی راجدھانی نئی دہلی میں پلوامہ خود کش دھماکے کے پیش نظر منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں متفقہ رائے منظور کئے گئے قرارداد پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'قرارداد میں امن برقرار رکھنے کی اپیل شامل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ جموں میں تشدد اور بعض ریاستوں کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تناؤ کے پیش نظر قرارداد میں مذمت وتعزیتوں کے ساتھ ساتھ امن برقراررکھنے کی اپیل کی توقع بھی تھی ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز دہلی میں پلوامہ خود کش دھماکے کے پیش نظر کل جماعتی اجلاس ہوا ، جس میں متفقہ رائے سے ایک قرارداد منظورکی گئی ، جس میں خود کش دھماکے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے گذ شتہ روز مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ بیرون ریاست زیرتعلیم کشمیری طالب علموں کے تحفظ کے لئے تمام ریاستوں کی حکومتوں کے نام ہدایات جاری کریں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔