ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دسہرے میں راون کا پُتلا تیار کرنے والے اور رام بارات میں بینڈ بجانے والے مسلم کاریگروں میں مایوسی، اسلم اور کلیم الدین نے سنایا اپنا درد

کاروبار اور روزگار کے ساتھ کورونا وبا کے قہر سے متاثر تہواروں میں بے روزگاری کی مار کاریگر طبقے پر پڑ رہی ہے ۔خاص طور پر دسہرے کے موقع پر رام لیلا ، رام بارات اور پُتلا ( Ravana s effigy on Dussehra) تیار کرنے والے مسلم کاریگر ( Muslim artisans) دسہرے کے پروگراموں کے انعقاد پر لگی پابندیوں کے سبب مایوس اور پریشان ہیں۔

  • Share this:
دسہرے میں راون کا پُتلا تیار کرنے والے  اور رام بارات میں بینڈ بجانے والے مسلم کاریگروں میں مایوسی، اسلم اور کلیم الدین نے سنایا اپنا درد
کاریگروں میں مایوسی

کاروبار اور روزگار کے ساتھ کورونا وبا کے قہر سے متاثر تہواروں میں بے روزگاری کی مار کاریگر طبقے پر پڑ رہی ہے ۔خاص طور پر دسہرے  (Dussehra 2020) کے موقع پر رام لیلا ، رام بارات اور پُتلا ( Ravana's effigy on Dussehra) تیار کرنے والے مسلم کاریگر ( Muslim artisans) دسہرے  کے پروگراموں کے انعقاد پر لگی پابندیوں کے سبب مایوس اور پریشان ہیں۔ میرٹھ کے چاند میاں ، اسلم اور کلیم الدین کا خاندان گزشتہ پچاس برسوں سے یہاں کی رام لیلا کمیٹی سے وابستہ ہے۔


راون کا پُتلا تیار کرنے سے لیکر رام بارات میں سجاوٹ اور بینڈ بجانے تک کا کام میرٹھ کے انہی مسلم کاریگروں کے ہاتھ میں رہا ہے ، وجے دشمی کے روز جلائے جانے والے راون اور میگھناد کے پتلون کو تیار کرنے والے اسلم رسم ادائیگی کے لیے اس سال بھی پُتلا تیار کر رہے ہیں لیکن مایوس ہیں وہیں رام بارات میں سجاوٹ کرنے اور بینڈ بجانے والے کاروباری اس سال جلوس اور جھانکیوں پر لگی پابندیوں کے سبب کام نہ ہونے سے پریشان اور مایوس ہیں ، رام بارات میں بینڈ بجانے والے کلیم الدین کا کہنا ہے کہ انکو سال بھر دشھرے کے اس موقع کا انتظار رہتا ہے لیکن اس سال کورونا وبا کے قہر نے سب تباہ کر دیا




وہیں میرٹھ کی رام لیلا کمیٹی کے زمہ داران بھی مذہبی پروگراموں پر لگی پابندیوں سے مایوسی اور غم کا اظہار کر رہے ہیں ، کمیٹی کے زمہ داران کے مطابق اس سال کرونا وبا کی وجہ سے محض تیج تہوار ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ تہواروں سے وابستہ کاریگر اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں  دشہرے میں رام لیلا منچن ، رام بارات اور پُتلا تیار کرنے والے کاریگروں کو سال بھر اس موقع کا انتظار رہتا ہے لیکن اس سال کورونا وبا کے قہر نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے جسکا سیدھا اثر روزگار اور کاروبار پر نظر آ رہا ہے
Published by: sana Naeem
First published: Oct 22, 2020 12:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading