نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سابقہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت پر عشرت جہاں معاملے میں گجرات کے سابق وزیر اعلی نریندر مودی کو پھنسانے کے لئے گہری سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ان کی وزارت اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے اور پوری تفتیش کے بعد ہی آگے کی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
لوک سبھا میں عشرت جہاں معاملے میں حلف نامے میں مبینہ ردوبدل کے بارے میں بی جے پی کے نشی کانت دوبے اور کچھ دیگر ارکان کی جانب سے خصوصی توجہ دلاؤ تحریک پر بحث کے بعد مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ ایوان اور ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے نام پر سیاست نہیں کرے گی اور دہشت گردی سے سختی سے پیش آئی گی۔
سابقہ حکومت نے دہشت گردی کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی تھی اور اس وقت کے وزیر داخلہ نے بھگوا دہشت گردی کی بات کہی تھی۔انہوں نے کہا کہ موقع پرست سیکولرازم كو ملک کبھی قبول نہیں کر سکتا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔