ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دیوالی پر آتشبازی کے بعد دہلی کی ہوا میں گھلا زہر، کئی گنا بڑھی آلودگی

شام ہوتے ہی آتش بازی بھی شروع ہو گئی ، لیکن دیوالی کی رات میں دارالحکومت دہلی کی آب و ہوا میں زہر گھل گیا

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 31, 2016 09:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دیوالی پر آتشبازی کے بعد دہلی کی ہوا میں گھلا زہر، کئی گنا بڑھی آلودگی
شام ہوتے ہی آتش بازی بھی شروع ہو گئی ، لیکن دیوالی کی رات میں دارالحکومت دہلی کی آب و ہوا میں زہر گھل گیا

نئی دہلی : روشنی کا تہوار دیوالی اتوار کو پورے ملک میں خوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ لوگوں نے روایتی طریقے سے اپنے گھروں کو روشنی اور رنگولی سے سجایا ۔ شام ہوتے ہی آتش بازی بھی شروع ہو گئی ، لیکن دیوالی کی رات میں دارالحکومت دہلی کی آب و ہوا میں زہر گھل گیا ۔


ایک ہی رات میں ممبئی اور دہلی میں آتشبازی کی وجہ سے آلودگی کی سطح کئی گنا بڑھ گئی ، جس کی وجہ سے راجدھانی دہلی دھنویں کی چادر میں لپٹی ہوئی نظر آئی ۔ وہیں اتشبازی کا اثر آج صبح بھی دیکھنے کو ملا ، جب پوری دہلی میں دھنویں کی وجہ سے کافی کم نظر آرہا تھا ۔


خیال رہے کہ دیوالی کی رات میں دہلی کے کئی علاقوں میں پی ایم کی سطح کافی بڑھ گئی اور دارالحکومت کی ہوا میں جو زہر گھلا ہے وہ تشویشناک ہے ۔

First published: Oct 31, 2016 09:41 AM IST