உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب میٹرو میں زیادہ دیر رکنے پر ہوگا جرمانہ ، پیر سے نافذ ہوگا یہ نیا قانون

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    نئی دہلی : میٹرو اسٹیشن پر بھیڑ کم کرنے کے لئے ڈی ایم آر سی نے ایک نیا فارمولہ تیار کیا ہے۔ نئے قانون کو پیر سے نافذ کیا جائے گا ، جس کے تحت اٹھارہ روپے کا ٹکٹ لینے والے مسافر 65 منٹ اسٹیشن میں رک سکتے ہیں۔ اسی طرح 23 روپے کے ٹکٹ پر 100 منٹ اور 23 روپے سے زیادہ سے زیادہ روپے کے ٹکٹ پر تین گھنٹے اسٹیشن پر رکا جا سکتا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : میٹرو اسٹیشن پر بھیڑ کم کرنے کے لئے ڈی ایم آر سی نے ایک نیا فارمولہ تیار کیا ہے۔ نئے قانون کو پیر سے نافذ کیا جائے گا ، جس کے تحت اٹھارہ روپے کا ٹکٹ لینے والے مسافر 65 منٹ اسٹیشن میں رک سکتے ہیں۔ اسی طرح 23 روپے کے ٹکٹ پر 100 منٹ اور 23 روپے سے زیادہ سے زیادہ روپے کے ٹکٹ پر تین گھنٹے اسٹیشن پر رکا جا سکتا ہے۔


      اب تک ایک ٹکٹ پر دو گھنٹے پچاس منٹ رکا جا سکتا تھا۔ یکم فروری سے قانون کی خلاف ورزی پر 10 روپے فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ پچاس روپے فی گھنٹہ وصول کیا جا سکتا ہے۔


      ڈی ایم آر سی کے مطابق ہر ماہ تقریبا ایک لاکھ لوگوں سے میٹرو اسٹیشن پر زیادہ رکنے کی وجہ سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ، لیکن اسٹیشنوں پر بڑھتی ہوئی بھیڑ کے پیش نظر اب از سرنو اس اصول کو بنایا گیا ہے۔


      غور طلب ہے کہ دہلی میں جب سے طاق اور جفت مولہ نافذ ہوا ہے ، تب سے میٹرو اسٹیشن پر بھیڑ بڑھنے لگی ہے۔ میٹرو میں کئی ایسے لوگ بھی سفر کرتے ہیں ، جو بغیر وجہ میٹرو اسٹیشن پر بیٹھے رہتے ہیں یا جنہیں ایک یا دو اسٹیشن جانا ہوتا ہے ، لیکن وہ ایک دو گھنٹے میٹرو میں سفر کرتے رہتے ہیں اور ٹائم مکمل ہونے سے پہلے اپنے اسٹیشن پر اتر جاتے ہیں۔

      First published: