'ڈر کا ماحول مت بنائیں'- سپریم کورٹ نے ای ڈی کو دی ہدایت، چھتیس گڑھ حکومت سے جڑا ہے معاملہ

'ڈر کا ماحول مت بنائیں'- سپریم کورٹ نے ای ڈی کو دی ہدایت

'ڈر کا ماحول مت بنائیں'- سپریم کورٹ نے ای ڈی کو دی ہدایت

سپریم کورٹ میں چھتیس گڑھ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ ای ڈی کی وجہ سے افسر محکمہ ایکسائز میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ساتھ ہی، ای ڈی کی جانب سے یہ دلیل دی گئی کہ وہ صرف تحقیقات کی اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ 'جب آپ (ای ڈی) اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں تو مقصد صاف ہونے کے باوجود آپ شک کے دائرے میں آ جاتے ہیں۔ آپ خوف کا ماحول نہ بنائیں۔'

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: چھتیس گڑھ حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ریاست کے ایکسائز حکام کے ساتھ مل کر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو منی لانڈرنگ کیس میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ ڈر کا ماحول نہ بنائیں۔

    سپریم کورٹ میں چھتیس گڑھ حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ ریاست کے محکمہ آبکاری سے وابستہ کئی افسران نے شکایت کی ہے کہ ای ڈی انہیں اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرنے اور خود وزیر اعلیٰ کو کیس میں ملوث کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے افسر محکمہ ایکسائز میں کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    'تفتیش کے نام پر ای ڈی ہراساں کر رہی ہے'
    کپل سبل نے کہا کہ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ 'جب سے الیکشن قریب ہے، یہ سب ہو رہا ہے۔ ای ڈی پوری طرح سے بوکھلا گئی ہے اور تفتیش کے نام پر ای ڈی ہراساں کر رہی ہے۔'

    راہل گاندھی کو ملے گی راحت یا بڑھے گی مشکل؟ وزیر داخلہ امت شاہ سے جڑا ہے معاملہ، عدالت نے محفوظ کیا فیصلہ

    کرناٹک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کانگریس میں کہرام! میں خاموش ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔۔۔ 50 ایم ایل اے ساتھ، ہنگامہ کر سکتا ہوں... بولے جی پرمیشور

    تاہم، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو، مرکزی ایجنسی کی طرف سے پیش ہوئے، نے ان الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے دلیل دی کہ ای ڈی ریاست میں گھوٹالے کی جانچ کی اپنی ذمہ داری کو پورا کر رہی ہے۔

    'مقصد صاف ہونے کے باوجود شک کے دائرے میں آ جاتے ہیں آپ'
    اس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ 'جب آپ (ای ڈی) اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں تو مقصد صاف ہونے کے باوجود آپ شک کے دائرے میں آجاتے ہیں۔ آپ ڈر کا ماحول نہ بنائیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ چھتیس گڑھ پہلی ریاست ہے جس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی بعض دفعات کے آئینی جواز کو چیلنج کیا ہے۔ ریاستی حکومت کا الزام ہے کہ 'مرکزی حکومت غیر بی جے پی حکومتوں کو ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے'۔

    اہم بات یہ ہے کہ منی لانڈرنگ کا یہ معاملہ دہلی کی ایک عدالت میں 2022 میں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے دائر کی گئی چارج شیٹ پر مبنی ہے۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا تھا کہ چھتیس گڑھ میں شراب کے کاروبار میں ایک سنڈیکیٹ کے ذریعہ بڑا گھوٹالہ کیا گیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا کہ اس سنڈیکیٹ میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ سطحی عہدیدار، نجی افراد اور سیاست سے وابستہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے 2019-22 کے درمیان دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی کی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: