میرٹھ: اس انداز میں میڈیکل کالج میں شروع ہوئی او پی ڈی، 6 فٹ دور سے ڈاکٹرکررہے ہیں مریضوں کا علاج
میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں باضابطہ طور پر او پی ڈی کی شروعات ہوگئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی مریضوں کو دیکھنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، پرچہ بنوانے کی قطار میں لگے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو دوری بنا کرکھڑے ہونے کی ہدایات کی جا رہی ہے تو وہیں او پی ڈی میں ڈاکٹرکھڑکی سے ہی مریضوں کو دیکھ کر نسخے لکھ رہے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Oct 15, 2020 12:49 AM IST

میرٹھ: اس انداز میں میڈیکل کالج میں شروع ہوئی او پی ڈی، 6 فٹ دور سے ڈاکٹرکررہے ہیں مریضوں کا علاج
میرٹھ: طویل وقفے کے بعد میرٹھ میڈیکل کالج میں باضابطہ طور پر او پی ڈی کی شروعات ہو گئی ہے، لیکن کورونا انفیکشن کے خطرے اور احتیاطی اقدامات کے پیش نظر میڈیکل کالج میں مریضوں کے پرچہ بنوانے سے لے کر ڈاکٹروں کے مریضوں کو دیکھنے تک کے انداز اور طریقے میں تبدیلی آ گئی ہے، اس انداز سے ڈاکٹری علاج پر اب کئی مریض بے اطمینانی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔
لمبے وقت کے بعد میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں باضابطہ طور پر او پی ڈی کی شروعات ہوگئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی مریضوں کو دیکھنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، پرچہ بنوانے کی قطار میں لگے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو دوری بنا کرکھڑے ہونے کی ہدایات کی جا رہی ہے تو وہیں او پی ڈی میں ڈاکٹرکھڑکی سے ہی مریضوں کو دیکھ کر نسخے لکھ رہے ہیں۔ کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے پیش نظر میڈیکل میں بدلے ہوئے اس ماحول سے جہاں کچھ مریض مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ وہیں کئی مریض ڈاکٹروں کی کم تعداد اور بغیر جانچ کے حال پوچھ کر دوا لکھ دیئے جانے کے طریقے پر ناراضگی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں باضابطہ طور پر او پی ڈی کی شروعات ہوگئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی مریضوں کو دیکھنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔