உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیزون دستاویزات کاانکشاف:ہندوستانی ریگولیٹرزکوچکمادینے کےلئےتیارکی گئی تھی خفیہ حکمت عملی! رپورٹ

    امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے کچھ دستاویزات (Amazon Documents Revealed)منظر عام پر آئیں ہیں

    امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے کچھ دستاویزات (Amazon Documents Revealed)منظر عام پر آئیں ہیں

    رائٹرز کے ذریعہ انکشاف کردہ دستاویزات کے مطابق ، امیزون کی ویب سائٹ کے ذریعے ہندوستان میں مجموعی طورپر آن لائن فروخت کا دوتہائی حصہ صرف 35 فروخت کنندگان (Online Sales) کے ہاتھوں میں رہ گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے کچھ دستاویزات (Amazon Documents Revealed)منظر عام پر آئیں ہیں ، جس میں ہندوستان کی نریندر مودی حکومت (Modi Government) ، ہندوستانی ریٹیلرس(Indian Retailers) ، بڑی مقامی کمپنیوں اور صنعتوں کے ذریعہ تحریری بات چیت کی گئی ہے۔یہ خبر کئی صنعتوں(Industries) کے لیے مایوس کن ہوسکتی ہے۔ رائٹرز کے ذریعہ انکشاف کردہ دستاویزات کے مطابق ، امیزون کی ویب سائٹ کے ذریعے ہندوستان میں مجموعی طورپر آن لائن فروخت کا دوتہائی حصہ صرف 35 فروخت کنندگان (Online Sales) کے ہاتھوں میں رہ گیا ہے ۔ جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے 7لاکھ سے زیادہ ہندوستانی تا جرین (Indian Sellers) ان کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں بڑے فوائدحاصل ہورہے ہیں ۔۔

      امیزون کی دستاویزات میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی(PM Narendra Modi) کے بارے میں بھی کچھ باتیں کہی گئیں۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ تو دانشور ہیں اور نہ ہی تعلیمی قابلیت رکھنے والے شخص ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ کامیاب حکومت صرف مضبوط حکمرانی کے ذریعے ہی چلائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم مودی سادہ ، منطقی اور سیدھی سوچ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ وہ کسی بہت زیادہ وزن والے علمی اصطلاح میں پھنسنا نہیں چاہتے ہیں۔ رائٹرز کو ابھی تک وزیر اعظم مودی کے دفتر اور وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: