ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

علی گڑھ : پوسٹ مارٹم ہاوس پر لاوارث لاش کو نوچتا کتا ، ویڈیو وائرل ، محکمہ صحت میں افرا تفری

علی گڑھ میں ایک ایسا ہی معاملہ روشنی میں آیا ہے ، جس نے ایک مرتبہ پھر محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

  • Share this:
علی گڑھ : پوسٹ مارٹم ہاوس پر لاوارث لاش کو نوچتا کتا ، ویڈیو وائرل ، محکمہ صحت میں افرا تفری
علی گڑھ میں ایک ایسا ہی معاملہ روشنی میں آیا ہے ، جس نے ایک مرتبہ پھر محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

علی گڑھ : اترپردیش محکمہ صحت کی بدحالی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ آئے دن ان کی بے ضابطگیوں کے چرچے عام ہوتے رہتے ہیں ۔علی گڑھ میں ایک ایسا ہی معاملہ روشنی میں آیا ہے ، جس نے ایک مرتبہ پھر محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ایک ویڈیو علی گڑھ کے پوسٹ مارٹم ہاؤس کا ہے ،جہاں رکھی ہوئی لاش کو کتا نوچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے سے محکمہ کے ملازمین سے لے کر افسران تک سکتے میں ہیں اور کارروائی کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

آج علی گڑھ پولیس لائن میں واقع پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ایک لاوارث لاش کو لایا گیا تھا ، لیکن ڈاکٹروں اور ملازمین کی لاپرواہی کے سبب لاش کے پاس کسی طرح کتا پہنچ گیا اور لاش کے سر کو نوچنے لگا۔اس واقعہ کی ویڈیو کے وائرل ہونے سے ممبرپارلیمنٹ ستیش گوتم سمیت محکمہ پولیس کے افسران بھی حیران رہ گئے ۔اس سلسلہ میں جب ممبرپارلیمنٹ ستیش گوتم سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ پورا معاملہ میرے سامنے آیا ہے ، میں نے خود سی ایم او سے بات کی ہے، لاپروائی برتنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

وہیں ایس پی دیہات ڈاکٹر یشویر سنگھ نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کی بات بتائی گئی ہے ،ہم جانچ کررہے ہیں کہ ویڈیو کب کی ہے ۔اگر یہ آج کی ہی ہے ، تو بڑی لاپرواہی ہے ۔ میں نے متعلقہ تھانہ انچار ج سے کہا ہے وہ اس کی تفتیش کرکے جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کریں ، جو بھی قصور وار ہوگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

محمد کامران کی رپورٹ

First published: Apr 30, 2018 06:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading