ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان نے ٹرمپ کو پھر دیا دو ٹوک جواب۔ ’ کشمیر میں کسی تیسرے فریق کا رول نہیں‘

بتا دیں کہ سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن کشمیر کے معاملہ کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان واقعات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

  • Share this:
ہندوستان نے ٹرمپ کو پھر دیا دو ٹوک جواب۔ ’ کشمیر میں کسی تیسرے فریق کا رول نہیں‘
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہندوستان نے جمعرات کو ایک بار پھر واضح کر دیا کہ کشمیر (Jammu Kashmir) معاملہ پر کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہے اور بات چیت کے لئے مناسب ماحول بنانے کی ذمہ داری پاکستان (Pakistan) کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار (Raveesh Kumar) نے کہا ’ کشمیر معاملہ پر ہمارا رخ واضح اور مستقل ہے۔ کشمیر معاملہ پر کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہے‘۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ نمٹانے میں مدد کو لے کر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کے بیان کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا رخ واضح اور مستقل ہے، اس میں کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہے۔ اگر کوئی دو طرفہ معاملہ آتا ہے تب دونوں ملکوں کو دو طرفہ طریقے سے سلجھایا جانا چاہئے جو شملہ سمجھوتہ اور لاہور اعلامیہ کے تحت ہو۔ رویش کمار نے کہا’ بات چیت کے لئے مناسب ماحول تیار کرنے کی ذمہ داری پاکستان کی ہے۔ ایسا ماحول جو دہشت گردی، دشمنی اور تشدد سے پاک ہو‘۔




بتا دیں کہ سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن کشمیر کے معاملہ کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان واقعات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہاں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ایک بار پھر دونوں پڑوسی ملکوں کے بیچ تنازعہ کو سلجھانے میں ’ مدد‘ کی بات کہی تھی۔

ہندوستان پہلے بھی کر چکا ہے انکار

ہندوستان اس سے پہلے بھی واضح کر چکا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر کسی تیسرے فریق کا رول قبول نہیں کرے گا۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کسی نہ کسی بہانے اس مسئلہ پر تیسرا فریق بننے کی بات کہہ کر اسے ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان اس مسئلہ کو کسی نہ کسی بہانے بین اقوامی سطح پر اچھالنے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہے۔

 
First published: Jan 23, 2020 07:17 PM IST