ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Sanjeevani – A Shot of Life: تاخیر نہ کریں، آج ہی لگائیں ٹیکہ! اداکار سونو سود نے سنجیوانی کے آغاز پرکی یہ اپیل

Sanjeevani – A Shot of Life: یہ نیٹ ورک18 اور فیڈرل بینک کی سی ایس آر ڈرائیو (Federal Bank CSR drive ) کی مشترکہ پہل ہے جو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے بارے میں اہم معلومات کے ساتھ ہر ہندوستانی تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سونو سود نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ، آس پڑوں اور تمام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے جلد سے جلد کووڈ 19 کے خلاف ٹیکے لگائیں۔

  • Share this:
Sanjeevani – A Shot of Life: تاخیر نہ کریں، آج ہی لگائیں ٹیکہ! اداکار سونو سود نے سنجیوانی کے آغاز پرکی یہ اپیل
Sanjeevani - A Shot Of Life : نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے شروع کی کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم

’سنجیونی۔ٹیکہ زندگی کا‘ مہم کے آغاز کے موقع پر معروف اداکار سونو سود نے اپولو اسپتال میں کووڈ۔ 19 کی ویکسین حاصل کیا۔اس دوران سونو سود نے اپلو ہسپتال کا دورہ کیا اور عالمی یوم صحت کے موقع پر چند منٹ کے اندر ہی کووڈ۔19 کے خلاف ویکسین کی خوراک سے مستفید ہوئے۔نیٹ ورک 18اور فیڈرل بینک کی جانب سے ’سنجیونی‘ ایک منفرد پہل ہے، جس کے تحت عام لوگوں میں کورونا ویکسین کے ضمن میں شعور بیداری کی جارہی ہے اور انھیں کورونا ویکسین کو حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جائے گی۔


اب ویکسین آگئی تو دیر کس بات کی


کووڈ ۔19 کے خلاف ویکسی نیشن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور اس میں اضافے کے مقصد سے شروع کیے جانے والے اقدام ’سنجیوانی‘ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ ’مجھے وہ وقت (گذشتہ برس) یاد آیا جب مہاجر مزدوروں نے اپنے گھر واپسی کے لیے دور دراز سے نقل و حرکت کی۔ اس دوران ہم نے ان سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور سلامت رہیں۔ اب ہمارے پاس کووڈ کے خلاف ویکسین موجود ہے تو جو بھی ہماری بات سن رہا ہے وہ براہ کرم کووڈ ویکسین لیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیں‘۔



یہ نیٹ ورک18 اور فیڈرل بینک کی سی ایس آر ڈرائیو (Federal Bank CSR drive ) کی مشترکہ پہل ہے جو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے بارے میں  اہم معلومات کے ساتھ ہر ہندوستانی تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سونو سود نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ، آس پڑوں اور تمام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے جلد سے جلد کووڈ 19 کے خلاف ٹیکے لگائیں۔

’ویکسین لینے کے بعد 30 منٹ تک ڈاکٹرز کے پاس رہیں:

انہوں نے ویکسین لینے کے بعد کہا کہ ’آپ کو ایک چیز یاد رکھنی ہوگی۔ وہ یہ ہے کہ آپ کو ویکسین لینے کے 30 منٹ تک ڈاکٹروں کے ساتھ رہنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ لوگوں میں جو ہچکچاہٹ ہے اسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ پورے یقین و اعتماد کے ساتھ ویکسین حاصل کریں‘۔سونو سود پچھلے برس سیکڑوں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچنے میں ان کی مدد کرنے کے طور پر مشہور ہوئے ہیں۔ وہ اپنی انسان دوستی کی وجہ سے اب بھی خبروں میں ہیں۔ سونو سود ’سنجیونی۔ٹیکہ زندگی کا‘ مہم کے برانڈ ایبیسیڈر ہیں۔

آپ کے اس اقدام سے مثال قائم ہوگی:

انھوں نے کہا کہ ’جب آپ بزرگ یا اپنے خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے ٹیکہ لگائیں گے تو اس کی مثال قائم ہوگی۔ لہذا میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ اسے کسی بھی طرح تاخیر نہیں کرنا چاہیے بلکہ جلدی کرنا چاہیے‘۔سونو سود نے ویکسین لینے کے پہلے وصول کنندہ منیش کمار کے ساتھ بھی ویکسین لگانے کے اپنے تجربے پر بات چیت کی اور ان کے لیے کورونا ویکسین حاصل کرنا کیوں ضروری تھا اس پر تفصیل سے گفتگو کی۔

ہچکچاہٹ کی ضرورت ہی نہیں!

پرجوش منیش کمار نے اس کے بارے میں بات کی کہ کیسے ان کے ساتھی ویکسین لینے سے ہچکچا رہے تھے۔ اس کے برعکس انھوں نے ویکسین کے لیے پہل کی اور میڈیکل عملے کے سامنے اپنے آپ کو پیش کیا۔ کمار نے بتایا کہ انھیں کورونا وائرس کے خلاف زندگی بچانے والی ویکسین حاصل کرنے کے بعد خوشی احساس ہورہا ہے۔

سنجیوانی کے آغاز کے موقع پر سونو سوڈ نے یاد کیا کہ کس طرح کووڈ ویکسین کے لئے لوگوں میں ایک امید کی کرن جاگی ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں ’لوگ کہتے تھے کہ جب کووڈ۔19 کے خلاف کوئی ویکسین آئے گی تو ہم اسے حاصل کریں گے۔ اس طرح سب لوگ کووڈ ویکسین کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔ اب جب کہ ویکسین آچکی ہے توبہت سے لوگ ویکسین لے رہے ہیں۔ سنجیونی مہم کو اسی مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 07, 2021 09:12 PM IST