உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدر کووند ، وزیراعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے بابا صاحب کو پیش کیا خراج عقیدت

    صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کو ان کی 127 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کو ان کی 127 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کی۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرنے کی اہم تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں منعقد کی گئی جہاں ان کے مجسمہ پر مسٹر كووند ، مسٹر نائیڈو اور مسٹر مودی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، سماجی انصاف اور تفویض کے وزیر تھاورچند گهلوت بھی موجود تھے۔
      اس سے پہلے ڈاکٹر امبیڈکر کو پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں بھی ان کی آئل پینٹنگ پر گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر ایک دعائیہ جلسہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ بابا صاحب کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کئے جا رہے ہیں۔
      First published: