உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈاکٹرزہرامبین کی کتاب بے چاری نہیں ہے ناری کا مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے ہاتھوں اجرا

    مرکزی وزیربرائے بہبودخواتین واطفال مینکاگاندھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو با اختیاربنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

    مرکزی وزیربرائے بہبودخواتین واطفال مینکاگاندھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو با اختیاربنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

    مرکزی وزیربرائے بہبودخواتین واطفال مینکاگاندھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو با اختیاربنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیربرائے بہبودخواتین واطفال مینکاگاندھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو با اختیاربنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے ہر طبقہ پر خواتین کی ترقی ،مساوی حقوق، معاشی مواقع اورسماجی تعاون فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ مرکزی وزیر نے پرگتی میدان میں جاری بین الاقوامی کتاب میلہ میں ڈاکٹرزہرامبین کی کتاب بے چاری نہیں ہے ناری کااجراء کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
      انہوں نے کہاکہ یہ کتاب ہمارے سماج کے لئے ایک آئینہ ہے،مجھے یہ کتاب بہت پسندآئی اورمیں چاہتی ہوں کہ اس کتاب کوزیرمطالعہ لایاجائے ۔تاکہ خواتین کے مسائل کی فہم ہوسکے۔ ساتھ ہی ساتھ مرکزی وزیرنے ڈاکٹرمبین زہراکومبارکبادبھی پیش کی۔
      ادھر اپنی کتاب کاتعارف پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرمبین زہرانے کہاکہ یہ کتاب میرے ایسے مضامین کامجموعہ ہے ، جو خواتین کے مسائل پرمیں نے تحریر کئے ہیں۔ میں نے ان مضامین کو ترتیب دیا اورضروری حذف واضافہ کے ساتھ اب یہ ایک کتاب کی شکل میں منظرعام پر ہے۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کے تعلق سے معاشرہ میں ایک خاص طرح کی ذہنیت پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو بااختیار بنانے کے ہدف کونقصان پہنچتا ہے۔ میرا مانناہے کہ ہم اپنے معاشرہ میں خواتین کے تئیں جتنامثبت ہوں گے اتناہی ہماراسماج ترقی کرے گا۔
      اس موقع پر ایک پینل مباحثہ کااہتمام بھی کیاگیا، جس میں ای ٹی وی ہندی نیٹ ورک کے ایڈیٹرامیتابھ اگنی ہوتری،روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر(نارتھ)شکیل حسن شمسی،دوردرشن کے اے ڈی جی راج شیکھرویاس،دہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسندیپ کمار اورصحافی شمی نارنگ وغیرہ نے شرکت کی اور خواتین کے امپاورمنٹ پرتبادلہ خیال کیا۔
      First published: