نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے تین رکنی دہلی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نوکردی ہے جس کے سربراہ ظفر الاسلام خاں ہوں گے۔ سرکاری ترجمان نے آج بتایا ہے کہ ’’وزیراعلی نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی منظوری سے نیا تین رکنی دہلی اقلیتی کمیشن بنایا ہے جو تین برس کے لئے ہوگا۔
اس کے ممبران ظفر الاسلام خان، انتسابیہ گل اور کرتار سنگھ کوچر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظفر الاسلام کمیشن کے نئے سربراہ اور دیگر اس کے ممبران ہوں گے۔ مسٹر کیجری وال نے کمیشن اس وقت تشکیل دیا ہے جب حکومت کو اس کی مدت مکمل ہونے کے بعد سربراہ اور ممبران کی تقرری کا فیصلہ کرنے لئے تجویز بھیجی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔