ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کا پاسپورٹ رد کرنے کی کارروائی شروع

وزار ت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے آج یہاں بتایا کہ ٹیلی ویژن کے اسلامی اسکالر ذاکر نائک کو بیرونی ممالک کے سفر سے روکنے کے لئے ان کا پاسپورٹ رد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2017 11:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کا پاسپورٹ رد کرنے کی کارروائی شروع
وزار ت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے آج یہاں بتایا کہ ٹیلی ویژن کے اسلامی اسکالر ذاکر نائک کو بیرونی ممالک کے سفر سے روکنے کے لئے ان کا پاسپورٹ رد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے

نئی دہلی: حکومت نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کا پاسپورٹ رد کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ وزار ت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے آج یہاں بتایا کہ ٹیلی ویژن کے اسلامی اسکالر ذاکر نائک کو بیرونی ممالک کے سفر سے روکنے کے لئے ان کا پاسپورٹ رد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مسٹر گوپال باگلے نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئي اے) کی درخواست پر وزارت خارجہ کی طرف سے یہ اقدام شروع کیا گیا ہے۔ این آئي اے مسٹر ذاکر نائک کی ان تقاریر اور بیانات کی چھان بین کررہی ہے، جن سے مبینہ طورپر نوجوانوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں ملوث ہونے کی شہہ ملی ہے۔

ممبئی کے علاقائی پاسپورٹ آفس کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں خط لکھ کر انہيں دس دنوں کے اندر اپنا پاسپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ان کا پاسپورٹ 20 جنوری 2016 کو جاری کیا گيا ہے۔ پاسپورٹ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر ذاکر نائک کے پاسپورٹ جمع نہ کرنے پر حکومت ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت کارروائی کر ے گی۔

First published: Jul 13, 2017 11:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading