உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کار سمیت سڑک کے اندر سماگیا ڈرائیور، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے حیران ، دیکھئے وائرل ویڈیو

    کار سمیت سڑک کے اندر سماگیا ڈرائیور، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے حیران

    کار سمیت سڑک کے اندر سماگیا ڈرائیور، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے حیران

    Heavy Rain in Delhi: دوارکا میں بیچ سڑک پر گاڑی دھنسنے کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فورا ہی کار ڈرائیور کی مدد کرکے اس کو گڑھے سے باہر نکالا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ممبئی کی طرح دہلی میں بھی زوردار بارش کا اثر اب نظر آنا شروع ہوگیا ہے ۔ دہلی میں جہاں ایک شخص کی جمع پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تو وہیں دوارکا میں ایک گاڑی ہی سڑک کے اندر سما گئی ۔ دوارکا میں سڑک دھنسنے سے ایک نوجوان کی جان جاتے جاتے بچ گئی ۔ دوارکا میں بیچ سڑک پر گاڑی دھنسنے کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فورا ہی کار ڈرائیور کی مدد کرکے اس کو گڑھے سے باہر نکالا ۔ جس شخص کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا وہ دہلی ٹریفک پولیس کا سپاہی ہے ۔ بتادیں کہ دہلی میں اگلے تین دنوں تک مسلسل بارش کا امکان ہے ۔ دہلی سرکار نے سبھی اہلکاروں کو 24 گھنتے دستیاب رہنے کیلئے کہا ہے ۔ دہلی سرکار کے مطابق کبھی بھی کسی کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

      دہلی میں بارش سے سڑک دھنسی

      دہلی میں گزشتہ رات سے ہی مسلسل بارش ہورہی ہے ۔ بارش کا پانی دہلی کے الگ الگ حصوں میں جمع ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش ہونے سے سڑک کی صورتحال بھی خطرناک ہوگئی ہے ۔ پیر کو دوارکا میں اچانک ایک سڑک دھنس گئی ۔ لوگوں نے فوری طور پر گاڑی کے اندر بیٹھے شخص کو نکالا ۔ یہ شخص دہلی پولیس کا سپاہی ہے اور وہ اپنے بھائی سے مل کر واپس لوٹ رہا تھا ۔ بعد میں کرین کی مدد سے گاڑی کو نکالا گیا ۔

      مسلسل بارش ہونے سے سڑک کی صورتحال بھی خطرناک ہوگئی ہے ۔
      مسلسل بارش ہونے سے سڑک کی صورتحال بھی خطرناک ہوگئی ہے ۔


      پیر کو ہی وزیر اعلی اور ایل کی ہوئی میٹنگ

      بتادیں کہ پیر کو ہی دہلی میں بارش کی صورتحال کو لے کر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی کیجریوال کی میٹنگ ہوئی ہے ۔ اس میٹنگ میں دہلی کے ڈرینج سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی بات ہوئی ہے ۔ میٹنگ کے وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے ڈرینج سسٹم کو عالمی سطح کا بنایا جائے گا ۔ دہلی ملک کی راجدھانی ہے ، ہمارے ڈرینج سسٹم کا ڈیزائن سب سے بہتر ہونا چاہئے ۔



      دہلی سرکار نے جاری کیا الرٹ

      وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری ساری ایجنسیوں نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے ۔ منٹو برج اس کا ثبوت ہے ۔ اس مرتبہ منٹو برج نہیں بھرا ہے ۔ منٹو برج جیسا منصوبہ دہلی کے دیگر 147 پوائنٹس پر بھی لاگو کریں گے ، جس سے دہلی کو پوری طرح سے پانی جمع ہونے سے آزادی مل سکے گی ۔

      پیر کو ہی دہلی میں بارش کی صورتحال کو لے کر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی کیجریوال کی میٹنگ ہوئی ہے ۔
      پیر کو ہی دہلی میں بارش کی صورتحال کو لے کر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی کیجریوال کی میٹنگ ہوئی ہے ۔


      وزیر اعلی نے سبھی محکمہ کو ڈرینج سسٹم کیلئے پریکٹس شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ وہیں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر ستیندر جین نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں اگلے تین دنوں تک بھاری بارش کا امکان ہے ۔ سبھی اہلکار 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی کی کبھی بھی ضرورت پڑسکتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: