ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اگر گھر پر رہ گیا ہے آپ کا ڈرائیونگ لائسنس ، تو بھی اب اس لئے نہیں کٹے گا چالان

اگر آپ جلدی جلدی میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی آر سی گھر پر بھول آئے ہیں تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

  • Share this:
اگر گھر پر رہ گیا ہے آپ کا ڈرائیونگ لائسنس ، تو بھی اب اس لئے نہیں کٹے گا چالان
فائل فوٹو

اگر آپ جلدی جلدی میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی آر سی گھر پر بھول آئے ہیں تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ پولیس اب آپ کا چالان نہیں کاٹ سکتی ہے ۔ دراصل حکومت نے لائسنس کی ہارڈ کاپی رکھنے کی لازمیت کو ختم کردیا ہے ، اس کیلئے بس آپ کو اپنے دستاویز کی کاپی ڈیجیٹل لاکر میں رکھنی ہوگی ۔ ٹریفک پولیس یا دیگر ایجنسیاں ان دستاویزات کی ضرورت پڑنے پر ڈجی لاکر ایپ کے ذریعہ تصدیق کرسکیں گی ۔

مرکزی حکومت نے ریاستوں کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ تصدیق کیلئے دستاویز کی اصلی کاپی نہ لیں ۔ آئی ٹی ایکٹ کی شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت ٹرانسپورٹ نے ٹریفک پولیس اور ریاستوں کے ٹرانسپورٹ محکموں سے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور انشورینس پیپر جیسے دستاویزات کی اوریجنل کاپی تصدیق کیلئے نہ لی جائے ۔

وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈجی لاکر یا ایم پریوہن ایپ پر موجود دستاویز کی الیکٹرانک کاپی اس کیلئے قابل قبول ہوگی ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹریفک پولیس اب اپنے پاس موجود موبائل سے ڈرائیور یا گاڑی کی معلومات ڈیٹابیس سے نکال کر استعمال کرسکتی ہے ، اسے اوریجنل دستاویز لینے کی ضرورت نہیں  ہوگی۔

کیا ہے ڈیجیٹل لاکر

ڈیجیٹل لاکر میں دستاویز رکھنے اور انہیں جاری کرنے کی سہولت مرکزی حکومت مہیا کرا رہی ہے ۔ اس سہولت کا استعمال کرکے لوگ مختلف سرکاری اداروں کے ذریعہ جاری دستاویز کا ضرورت پڑنے پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ ان کو اپ لوڈ کرسکتے ہیں ، ای سائننگ کے ذریعہ خود سے تصدیق کرسکتے ہیں اور شیئر بھی کرسکتے ہیں ۔موجودہ وقت میں ڈجی لاکر سے دستاویز جاری کرنے والے 31 تنظیمیں اور 9 رکیویسٹر تنظیمیں جڑی ہوئی ہیں ۔ ڈجی لاکر پر 76 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔

کیسے کھلے گا اکاونٹ
ڈیجیٹل لاکر یا ڈجی لاکر کا استعمال کرنے کیلئے آپ کو
https://digitallocker.gov.in, digilocker.gov.in
پر اپنا اکانٹ بنانا ہوگا ۔ اس کیلئے آپ کو اپنے آدھار کارڈ کے نمبر کی ضرورت پڑے گی ۔

First published: Aug 10, 2018 04:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading