உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! ڈرگس کیس میں اداکارہ رکول پریت سنگھ سمیت ان سلیبریٹیز کو ای ڈی نے کیا طلب

    بڑی خبر! ڈرگس کیس میں اداکارہ رکول پریت سنگھ سمیت ان سلیبریٹیز کو ای ڈی نے کیا طلب ۔ تصویر : Instagram/rakulpreet/ ranadaggubati

    بڑی خبر! ڈرگس کیس میں اداکارہ رکول پریت سنگھ سمیت ان سلیبریٹیز کو ای ڈی نے کیا طلب ۔ تصویر : Instagram/rakulpreet/ ranadaggubati

    ڈرگس معاملہ میں بالی ووڈ سلیبریٹیز کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب چار سال پرانے معاملہ میں ای ڈی نے رکول پریت سنگھ ، رانا دگوباتی کے علاوہ 10 ایکٹرس کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ڈرگس معاملہ میں بالی ووڈ سلیبریٹیز کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب چار سال پرانے معاملہ میں ای ڈی نے رکول پریت سنگھ ، رانا دگوباتی کے علاوہ 10 سلیبریٹیز کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکول پریت سنگھ کو ای ڈی کے سامنے چھ ستمبر کو پیش ہونا ہے ۔ وہیں رانا دگوباتی سے 8 ستمبر کو پوچھ گچھ ہوگی ۔

      پی ٹی آئی کی ایک خبر کے مطابق ای ڈی نے ڈرگس کی تسکری کے معاملہ میں کئی ہستیوں کو طلب کیا ہے ۔ رکول پریت سنگھ اور رانا جیسے بالی ووڈ فنکاروں کے علاوہ ٹالی ووڈ سلیبریٹیز جیسے روی تیجا ، چارمی کور اور ڈٓائریکٹر پوری جگنناتھ کو بھی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔

      خبر کے مطابق سبھی سلیبریٹیز کو دو سے 22 ستمبر تک جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونا ہے ۔ روی تیجا کو نو ستمبر اور ممیتھ خان کو 15 نومبر کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔ یہ چار سال پرانا معاملہ ہے ۔ اس وقت ثبوتوں کے فقدان کی وجہ سے ایکسائز محکمہ کی ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے سلیبریٹیز کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی اور نہ ہی چارج شیٹ داخل کی تھی ۔

      جب ایس آئی ٹی نے سلیبریٹیز سے پوچھ گچھ کی تھی ، تو انہوں نے اس میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا ۔ کیس کے بارے میں بتاتے ہوئے ای ڈی کے ایک افسر نے کہا کہ تلنگانہ ایکسائز اینڈ پروہیبیش ڈیپارٹمنٹ نے تقریبا بارہ معاملات درج کئے تھے اور گیارہ چارج شیٹ فائل کی تھی ۔ تب آٹھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ فائل ہوئی تھی ، جن میں زیادہ تر ڈرگس اسمگلر تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: