ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چوطرفہ تنقید کے بعد چند ہی گھنٹوں میں ڈی ٹی سی نے واپس لیا کرایہ میں اضافہ کا فیصلہ

دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) نے اے سی بسوں کا کرایہ بڑھائے جانے پر ہونے والی تنقید کے پیش نظر اسے چند گھنٹوں میں ہی واپس لینے کا اعلان کر دیا

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2016 10:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چوطرفہ تنقید کے بعد چند ہی گھنٹوں میں ڈی ٹی سی نے واپس لیا کرایہ میں اضافہ کا فیصلہ
file photo

نئی دہلی: دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) نے اے سی بسوں کا کرایہ بڑھائے جانے پر ہونے والی تنقید کے پیش نظر اسے چند گھنٹوں میں ہی واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ کارپوریشن نے آج دن میں پریس ریلیز جاری کرکے اے سی بسوں کے کرایہ میں دس فیصد اضافہ فوری طور پر لاگو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرایہ بڑھانے کے پیچھے کارپوریشن نے سروس ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ کی دلیل دی تھی۔ شام کو کارپوریشن نے دوسری پریس ریلیز جاری کر کرایہ کو واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ ستیندر جین کرایہ بڑھانے کے فیصلے کو لے کر خوش نہیں تھے۔

First published: Nov 02, 2016 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading