ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہیلٹ اسپتال کانپور کے آئی سی یو وارڈ میں اے سی فیل، 5 مریضوں کی موت

کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز دیر رات بڑا واقعہ پیش آیا ۔ اچانک آئی سی یو کا ایسی پلانٹ خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔

  • Share this:

 کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز دیر رات بڑا واقعہ پیش آیا ۔ اچانک آئی سی یو کا ایسی پلانٹ خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز یہ حادثہ ہوا۔ خبر کے مطابق جس وقت اے سی فیل ہوا، اس وقت آئی سی یووارڈ میں چار بچوں کو ملا کر 11 مریض داخل تھے ۔ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ لیکن ڈاکٹروں نے معاملہ میں لیپاپوتی بھی شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ موت ایسی فیل ہونے کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے ۔جب کہ ان سبھی مریضوں کی حالت پہلے سے خراب تھی۔

بتایا جا رہا ہےکہ ایسی میں متعدد دنوں سے خرابی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ لیکن اس پر غور نہیں دیا گیا اور جگاڑ سے اسے چلایا جاتا رہا۔ جمعراب کو آئی سی یو کے سارےایسی بند ہو گئے۔ زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے تمام اکویپمنٹ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے 75 سالہ اندرپال، گیا پرساد 75 سالہ، رسول بخش 55 سالہ ، مراری 56 سالہ اور دیگر کی موت ہو گئی ہے۔

First published: Jun 08, 2018 09:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading