ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں گذشتہ چار ماہ سے بارش نہ ہونے سے برا حال، خُشک سالی جیسی صورتحال ہوئی پیدا

رواں سال وادی کشمیر میں بدلتے موسمی حالات کی وجہ سے میوہ جات اور دیگر فصلوں کے علاوہ جنگلات پر بھی بُرے اثرات مُرتب ہورہے ہیں۔ وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں بھی مُسلسل خُشک سالی سے مختلف میوے کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں گذشتہ چار ماہ سے بارش نہ ہونے سے برا حال،  خُشک سالی جیسی صورتحال ہوئی پیدا
خُشک سالی سے مختلف میوے کی پیداوار متاثر

رواں سال وادی کشمیر میں بدلتے موسمی حالات کی وجہ سے میوہ جات اور دیگر فصلوں کے علاوہ جنگلات پر بھی بُرے اثرات مُرتب ہورہے ہیں۔ وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں بھی مُسلسل خُشک سالی سے مختلف میوے کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔ رواں سال اپریل ماہ سے ہی بارشیں نہ ہونے سے پلوامہ میں ندی نالوں اور قُدرتی چشموں میں پانی کی سطع کافی کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ کے مختلف دیہات میں قائم آبپاشی اور واٹرسپلائی اسکیمیں ناکارہ ہوئی ہیں۔ جس کے باعث ضلع کے کئ علاقوں میں خُشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئ ہے۔

بارش نہ ہونے اور آبپاشی اسکیمیں ناکارہ ہونے سے جہاں سیب کی فصل پر مختلف بیماریاں نمودار ہوئی ہیں ۔ وہیں ضلع پلوامہ کے میدانی علاقوں میں دھان کی فصل بھی خشک سالی کی شکار ہوئی ہے ۔ ضلع پلوامہ میں اکثر میوہ باغات کریواس پر موجود ہے، جن میں کچھ میں سیب کے باغات بارش کے اعلاوہ آبپاشی اسکیموں پر منحصر ہے ۔ لیکن بارشیں نہ ہونے سے ضلع پلوامہ سے گُذرنے ولاے دریاے جہلم اور نالہ رنبی آرہ کے اعلاوہ نالہ رومشی میں پانی کی سطع کافی کم ہویی ہے ۔ جس کی وجہ سے ان پر قائم اکثر آبپاشی اسکیمیں ناکارہ ہوئی ہیں، جن کریواس پر آبپاشی کی اسکیم نہیں ہے۔ وہاں پر لوگ بادام کی کاشت کرتے ہیں جوکہ صرف بارشوں پر ہی منحصر رہتے ہیں ۔ لیکن اس بار بارش نہ ہونے سے بادام کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے ۔

بارشیں نہ ہونے سے ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہونے سے ضلع کے کئ علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیمیں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ جس سے ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پائی جارہی ہے۔ عام لوگوں اور میوہ کاشتکاروں کا ماننا ہے کہ اگرچہ ایسی ہی صورتحال رہی تو اس بار سیب اور دیگر فصلیں کافی متاثر ہوں گی۔ جس سے کاشتکاروں کو کافی مالی نُقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔


اُدھر بارش نہ ہونے سے مختلف جنگلات میں بھی اس کے اثرات مُرتب ہورہے ہیں ۔ یارون کے جنگلات میں نیے پودھوں کے سوکھنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس سے جنگلات میں ہوئی نئیGENERATION پوری طرح ختم ہوگئی ۔ خُشک سالی کے سبب جنگلات میں آگ لگنے کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 07, 2020 07:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading