ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈوسو انتخابات : اے بی وی پی نے پھر لہرایا پرچم ، این ایس یو آئی کو ملا صرف جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ

دہلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈوسو) کے 2016 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت یافتہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے پھر سے بازی مار لی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 10, 2016 01:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈوسو انتخابات : اے بی وی پی نے پھر لہرایا پرچم ، این ایس یو آئی کو ملا صرف جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ
PHOTO : ANI

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈوسو) کے 2016 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حمایت یافتہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے پھر سے بازی مار لی ہے۔جے این یو اسٹوڈنٹس یونین انتخابات کے نتائج پیر کو نکلیں گے۔

دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپادھیائے نے دہلی یونیورسٹی طلبا یونین انتخابات مییں اے بی وی پی کی کارکردگی کی ستائش کی ہے اور کہا ہے یہ جیت قوم پرستی پر طالب علموں کے یقین کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کی تعلیم اور روزگار کی پالیسی پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انتخابات کے نتائج میں اے بی وی پی نے صدر، نائب صدر اور سیکرٹری کے عہدے پر فتح حاصل کی جبکہ کانگریس کی حمایت یافتہ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کو صرف جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر فتح حاصل ہوئی۔ گزشتہ انتخابات میں بھی اے بی وی پی نے یہ تینوں عہدے جیتے تھے اور این ایس یو آئی کی جھولی میں جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ ہی آ پایا تھا۔

اے بی وی پی کے امت تور نے صدر کے عہدے کے انتخابات میں این ایس یو آئی کے نکھل یادو، نائب صدر کے عہدے پر پرینکانے ارجن چاپ رانا اور سیکرٹری عہدے پرانکت سنگھ نے ونیتا ڈھاکہ کو شکست دی۔ این ایس یو آئی کے موہت نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کے وشال یادو کو شکست دی۔

First published: Sep 10, 2016 01:32 PM IST