...یکم اپریل سے نافذ ہوگا انٹر اسٹیٹ ای ۔ وے۔ بل جانئےکیا ہے یہ بل
جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے لئے قائم کابینی گروپ نے بین الاقوامی مال ٹرانسپورٹ کے لئے ای وے بل کا نظم یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔
- News18 Hindi
- Last Updated: Feb 24, 2018 06:49 PM IST

جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے لئے قائم کابینی گروپ نے بین الاقوامی مال ٹرانسپورٹ کے لئے ای وے بل کا نظم یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔
نئی دہلی۔جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے لئے قائم کابینی گروپ نے بین الاقوامی مال ٹرانسپورٹ کے لئے ای وے بل کا نظم یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ریاست کے اندر ای وے بل بعد میں مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کی صدارت میں گروپ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ میں جی ایس ٹی ریٹرن کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا لیکن اس سلسلے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ بین الاقوامی ای وے بل سسٹم یکم فروری سے نافذ کرنے کے لئے نوٹیف یکیشن جاری کردیا گیا تھا لیکن پہلے ہی دن ای وے بل سسٹم کریش کرجانے کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔
سشیل مودی نے بتایا کہ میٹنگ میں پورٹل ڈیولپ کرنے والی ایجنسی نیشنل انفارمیٹک سینٹر نے ایک ڈیمودیا ہے۔ پورٹل کو نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے اور تجربہ کے دوران روزانہ ساڑھے چھ لاکھ ای وے بل تیار ہورہے ہیں۔دو مرتبہ لوڈ ٹسٹ بھی کیا گیا ہیں ان میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ ای وے بل تیار ہوئے ہیں۔ تیسرالوڈ ٹسٹ بھی اگلے دو دن میں ہونا ہے۔
کیا ہے ای وے بل؟
جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد 50 ہزار روپئے یا زیادہ کے مال کو ایک ریاست سے دوسری ریاست یا ریاست کے اندر 10کلو میٹر یا زیادہ دوری تک لے جانے کیلئے الیکٹرانک پرمٹ کی ضرورت ہوگی۔اس الیکٹرانک بل کو ہائی وے بل کہتے ہیں جو جی ایس ٹی این نیٹورک سے تعلق رکھتا ہے۔
We recommended that from 1st April 2018 E-Way bill should be made mandatory. This is subject to the approval of GST Council: Sushil Modi at the GoM (Group of Minister) to resolve IT challenges faced in GST implementation #Delhi pic.twitter.com/PtH0vt5Hv7
— ANI (@ANI) February 24, 2018