உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Earthquake in J&K: جموں و کشمیر میں آج زلزلے کے جھٹکے، گزشتہ 3 دنوں میں کل 7 بار جھٹکے

    زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔

    زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔

    ایس سی ایس نے ٹویٹ کیا کہ 3.9 کی شدت کا زلزلہ آج صبح تقریباً 2:21 بجے مہاراشٹر کے کولہا پور سے دس کلو میٹر پر پیش آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ کل جمعرات کو این سی ایس نے کہا کہ کولہاپور میں صبح 12:05 بجے 3.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ Earthquake in J&K

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Assam | Delhi | Rajim | Himachal Pradesh
    • Share this:
      Earthquake in J&K: نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (National Center for Seismology) نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 3.28 بجے جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے کٹرا میں ریکٹر اسکیل پر 3.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹوئٹ کیا کہ زلزلہ کی شدت 3.4 تھی۔ جو کہ 26 اگست 2022 کو پیش آیا۔ جس کی لمبائی 75.57 اور گہرائی: 5 کلومیٹر ہے۔ جو کہ کٹرا (جموں و کشمیر) میں پیش آیا۔ پچھلے تین دنوں میں اس خطے میں آنے والا یہ ساتواں زلزلہ ہے۔

      نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق رات 11:04 بجے کٹرا، جموں و کشمیر میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ طول بلد 33.20 ڈگری شمال اور طول البلد 75.56 ڈگری مشرق میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ دوسرا زلزلہ بدھ کی رات 11:52 پر آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ اسی طرح کے جھٹکے منگل (23 اگست) کو بھی محسوس کیے گئے۔ جموں و کشمیر کے کٹرا میں چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

      ادھم پور سے 26 کلومیٹر جنوب مشرق میں 2.9 شدت کا چوتھا زلزلہ صبح 8.03 بجے پیش آیا۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے کولہاپور میں بھی 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو زلزلے آئے۔ ایس سی ایس نے مطلع کیا کہ جمعہ کو 3.9 شدت کا زلزلہ صبح 2:21 بجے علاقے میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

      پہلا زلزلہ منگل کی صبح 2 بجکر 20 منٹ پر جموں و کشمیر کے کٹرا کے مشرق میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 تھی۔ اس کے علاوہ 2.6 شدت کا دوسرا زلزلہ جموں کے علاقے ڈوڈا سے 9.5 کلومیٹر شمال مشرق میں صبح 3.21 بجے آیا۔ 2.8 شدت کا تیسرا زلزلہ منگل کی صبح 3.44 بجے جموں خطے کے ادھم پور سے 29 کلومیٹر مشرق میں آیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ایس سی ایس نے ٹویٹ کیا کہ 3.9 کی شدت کا زلزلہ آج صبح تقریباً 2:21 بجے مہاراشٹر کے کولہا پور سے دس کلو میٹر پر پیش آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ کل جمعرات کو این سی ایس نے کہا کہ کولہاپور میں صبح 12:05 بجے 3.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس نے مزید کہا کہ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: