உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منی پور کے بعد دہلی میں دیر رات محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    منی پور کے بعد جمعرات کی رات تقریبا 11.30 بجے دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حالانکہ، زلزلہ کی شدت کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ یہ جھٹکے درمیانی شدت تک کے ہو سکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ منی پور کے بعد جمعرات کی رات تقریبا 11.30 بجے دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حالانکہ، زلزلہ کی شدت کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ یہ جھٹکے درمیانی شدت تک کے ہو سکتے ہیں۔ جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ دہشت میں آ گئے اور رات کو ہی اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ حالانکہ زلزلہ کے دوران فی الحال کسی بھی طرح کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

      این سی آر میں بھی محسوس کئے گئے جھٹکے

      اطلاعات کے مطابق، دہلی کے ساتھ ہی این سی آر کے کچھ علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ دلی سے متصل نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ حالانکہ، ابھی اس کی رسمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


      دہلی میں کل شدید ٹھنڈ تھی اور یہاں کا درجہ حرارت 15.2 سیلسیس درج کیا گیا جو اس سال کا ابھی تک کا سب سے کم درج حرارت ہے ۔ زلزلہ نے اس شدید ٹھنڈ میں دہلی والوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ۔لوگوں میں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں آنے والے دنوں میں زلزلہ کے مزیدجھٹکے نہ آئیں۔

      منی پور میں آیا زلزلہ
      اس سے پہلے جمعرات کی رات کو ہی منی پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ جھٹکے چوراچاندپور علاقے میں آئے۔ اس کی شدت کا اندازہ ریختر اسکیل پر 3.2 کا لگایا گیا ہے۔ یہاں بھی جان ومال کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہاں زلزلہ کے بعد لوگ دہشت میں نظر آئے اور وہ اپنے دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: