ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی - این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بھی زلزلہ

دہلی - این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں جمعہ کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ سری نگر میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ رات میں تقریباً 10:31 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

  • Share this:
دہلی - این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بھی زلزلہ
دہلی - این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

نئی دہلی: دہلی - این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں جمعہ کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ سری نگر میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ رات میں تقریباً 10:31 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں۔ دہلی این سی آر کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلے کا مرکز تزاکستان تھا۔ تزاکستان میں تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب 6.3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ پورا شمالی ہندوستان زلزلے کے جھٹکوں سے تھرا گیا۔ چمبا میں مسلسل دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایک منٹ میں دو بار جھٹکے محسوس ہوئے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے لوگوں کی حفاظت کے لئے دعائیں کی ہیں۔


ایسا بتایا جا رہا ہے کہ پہلا جھٹکا تزاکستان میں محسوس کیا گیا، جبکہ دوسرا جھٹکا امرتسر میں محسوس کیا گیا۔ حالانکہ ابھی تک نقصان کی خبریں نہیں آئی ہیں۔ افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ زلزلہ کے سبب امرتسر یا ریاست میں ابھی تک کسی طرح کے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران حالات پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔


جے پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

راجستھان کی راجدھانی میں جمعہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ راجدھانی جے پور میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ حالانکہ اس میں کسی طرح کے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے بھی زلزلے کی شدت کو محسوس کیا اور ٹوئٹ کے ذریعہ کہا، ‘زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوا ہے، میں خدا سے سبھی کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں‘۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 12, 2021 10:54 PM IST