دہلی کے وزیر ستیندر جین سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کا ایک اور ایکشن دکھا ہے۔ ای ڈی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ستیندر جین کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس میں مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے جن دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت صنعتکار وہبھو جین اور انکش جین کے طور پر کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی نے انکش، ویبھو جین اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
فی الحال ای ڈی انکش اور ویبھو جین کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔ دونوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ منی لانڈرنگ کے اس مبینہ کیس کا معاملہ حل ہو سکے۔ اس معاملے میں جب 6 جون کو چھاپے مارے گئے تھے تب ای ڈی نے کل 2.35 کروڑ روپے اور تقریباً 133 سونے کے سکے ضبط کیے تھے۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین، جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، فی الحال عدالتی حراست میں ہے اور پیر کو ایک عدالت نے ان کی حراست میں دو ہفتے کی توسیع کر دی۔
خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے ای ڈی کی درخواست پر یہ حکم سنایا جس میں جین کی حراست میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ اس سے پہلے دن کے وقت جج نے یہ کہتے ہوئے درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ کارروائی کے دوران نہ تو جین اور نہ ہی ان کی نمائندگی کرنے والا کوئی وکیل عدالت کے سامنے موجود تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔