اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حزب المجاہدین پر بڑی کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف اٹھایاگیا یہ سخت قدم

    سید صلاح الدین کی فائل فوٹو۔

    سید صلاح الدین کی فائل فوٹو۔

    حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کی جموں۔کشمیر میں 13 املاک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

    • Share this:
      دہشت گرد فنڈنگ معاملے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کی جموں۔کشمیر میں 13 املاک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ فی الحال صلاح الدین پاکستان کے راولپنڈی میں رہتا ہے۔ حزب المجاہدین کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے پی ایم ایل اے کے تحت 1.22 کروڑ روپئے کی املاک ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کیاتھا۔ ای ڈی کے مطابق یہ املاک بانڈی پورہ کے رہنے والے محمد شفیع شاہ اور ریاست کے 6 دیگر لوگوں سے جڑی ہے جو دہشت گرد تنظیم کیلئے مبینہ طورپرکام کرتے ہیں۔
      ای ڈی نے کہا کہ صلاح الدین شاہ اور دیگر کے خلاف یو اے پی اے کے تحت دائر کئے گئے الزام پر خط پر سنجیدگی اختیار کرنے کے بعد معاملہ درج کیا تھا۔



      حال ہی میں جموں کے بس اسٹینڈ پر گرینیڈ حملہ ہواتھا جس میں حزب المجاہدین کا نام سامنے آیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ بس میں گرینیڈ حملہ کرنے والے یاسر بھٹ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اس نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یاسر بھٹ نے حزب کمانڈر کے کہنےت پر جموں بس اسٹینڈ پر بس میں گرینیڈ پھینکا تھا۔
      First published: