உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی این بھی گھوٹالہ میں ED کی نئی چارج شیٹ، میہول چوکسی کی بیوی کو بھی بنایا ملزم

    PNB Scam: خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے اس پر اپنے شوہر کی اس جرم میں مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت، ای ڈی نے مارچ میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں یہ چارج شیٹ پیش کی تھی، لیکن عدالت نے پیر کو اس کا نوٹس لیا۔

    • Share this:
      PNB Scam: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے سلسلے میں مفرور ہیروں کے تاجر میہول چوکسی، اس کی بیوی پریتی اور دیگر کے خلاف ایک نئی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پریتی کے خلاف ای ڈی کی یہ پہلی استغاثہ کی شکایت ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے اس پر اپنے شوہر کی اس جرم میں مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت، ای ڈی نے مارچ میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں یہ چارج شیٹ پیش کی تھی، لیکن عدالت نے پیر کو اس کا نوٹس لیا۔

      ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں میہول چوکسی کی بیوی پریتی چوکسی کو 13,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پی این بی بینک گھوٹالے کی فائدہ مند کے طور پر نامزد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھی 2017 سے فرار ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ کسی دوسرے ملک میں چھپی ہوئی ہے۔ چوکسی جوڑے کے علاوہ، جانچ ایجنسی نے ان کی تین کمپنیوں - گیتانجلی جیمز لمیٹڈ، گیلی انڈیا لمیٹڈ، نکشترا برانڈ لمیٹڈ اور ممبئی میں پی این بی کی برانڈی ہاؤس برانچ کے ریٹائرڈ ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی کا نام لیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ نیرو مودی اس معاملے میں اہم ملزم ہے۔

      Defence Acquisition: وزارت دفاع نے 76,390کروڑروپے کے فوجی سازوسامان کی خریداری کودی منظوری

      پی این بی بینک گھوٹالہ معاملے میں میہول چوکسی کے خلاف یہ تیسری چارج شیٹ ہے۔ پہلی چارج شیٹ 2018 میں اور دوسری 2020 میں داخل کی گئی تھی۔ آپ کی جانکاری کے لیے بتادیں کہ ای ڈی اس گھوٹالے میں پریتی چوکسی کے کردار کی کافی عرصے سے جانچ کر رہی ہے۔ نئی چارج شیٹ کے مطابق، پریتی چوکسی جسے پریتی پرادیوت کمار کوٹھاری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، متحدہ عرب امارات میں 3 کمپنیوں کی آخری بینیفشل مالک تھیں جن میں ہلنگڈن ہولڈنگز لمیٹڈ اور چیئرنگ کراس ہولڈنگز لمیٹڈ شامل ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: