Sanjay Raut Case: شیوسینا لیڈر سنجے راوت (Sanjay Raut) کو اتوار کی دیر رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے گرفتار کر لیا۔ اس بیچ دیر شام، ای ڈی کے ذرائع نے دعوی کیا کہ سنجے راؤت کی رہائش گاہ سے 11.5 لاکھ روپے کی بے حساب نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اتوار کو ممبئی پولیس نے پترا چاول کیس میں ای ڈی کی گواہ سوپنا پاٹکر کو مبینہ طور پر دھمکانے کے الزام میں ایم پی کے خلاف الگ سے ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایف آئی آر راوت اور پاٹکر کے درمیان مبینہ بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ پر مبنی ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وکولا پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 504، 504 اور 509 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پاٹکر نے راوت پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر سنجے راوت کے بھائی سنیل راوت نے کہا ہے کہ جس لفافے میں نقدی ملی ہے۔ اس پر ایکناتھ شندے کا نام لکھا ہوا تھا۔ سنیل راوت نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 10 لاکھ روپے کے بارے میں واضح کر دیا ہے کہ جس پیکٹ میں وہ رقم ملی ہے اس پر ایودھیا اور ایکناتھ شندے ایسا لکھا تھا۔ مطلب ایسا کہ وہ پیسہ ایودھیا کیلئے تھا۔
اس درمیان مہاراشٹر کے پترا چاول گھوٹالے کے ملزم شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت جلد ہی PMLA عدالت میں پیش ہوں گے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسے رات دیر گئے 12 بجے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ بدھ کو ای ڈی نے یہ کارروائی ساڑھے چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کی ہے۔ راوت اتوار کو شام 5.30 بجے ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے۔
رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں آج سے 36 روپے کی کمی، چیک کریں نئی قیمتیںوہیل چیئر پر Food Delivery کرتے شخص کا ویدیو ہوا وائرل، لوگوں نے کہا، کچھ بھی ناممکن نہیں
گرفتاری کے خلاف احتجاجدوسری جانب سنجے راوت کی گرفتاری کے خلاف پونے، پمپری چنچواڑ، ناگپور اور جلگاؤں میں شیوسینا کے کارکنوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ پونے اور پمپری چنچواڑ میں کئی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے ماتوشری پر پارٹی عہدیداروں اور لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔