ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ای ڈی کے رڈار پر پنجاب کے وزیر اعلی کے بیٹے رنندر سنگھ ، اس معاملہ میں ہوگی پوچھ گچھ

ذرائع کے مطابق فیما قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں رنندر سنگھ سے پوچھ گچھ ہوگی اور اس کیلئے انہیں منگل کی صبح ساڑھے دس بجے جالندھر میں واقع ای ڈی دفتر میں بلایا گیا ہے ۔

  • Share this:
ای ڈی کے رڈار پر پنجاب کے وزیر اعلی کے بیٹے رنندر سنگھ ، اس معاملہ میں ہوگی پوچھ گچھ
ای ڈی کے رڈار پر پنجاب کے وزیر اعلی کے بیٹے رنندر سنگھ ، اس معاملہ میں ہوگی پوچھ گچھ

مرکزی جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنندر سنگھ کو نوٹس بھیج کر پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ رنندر سنگھ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے بیٹے ہیں ۔ رنندر کو پوچھ گچھ کیلئے منگل کی صبح ساڑھے دس بجے جالندھر میں واقع دفتر میں بلایا گیا ہے ۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق فیما قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں رنندر سنگھ سے پوچھ گچھ ہوگی ۔


ذرائع کے مطابق رنندر سنگھ پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کئی ایسی غیر ملکی املاک کے بارے میں انکم ٹیکس محکمہ کو تحریری طور پر غلط جانکاری دی ہے ۔ کئی غیر ملکی منقولہ و غیرمنقولہ املاک کے بارے میں اہم جانکاریاں انکم ٹیکس کے ذریعہ پوچھے جانے کے بعد بھی صحیح نہیں دی ہے ۔ لہذا اس معاملہ میں انکم ٹیکس نے جو معاملہ درج کیا ہے ، اسی کو بنیاد بناتے ہوئے اب ای ڈی نے بھی معاملہ درج کرکے پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔


ای ڈی کے ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ میں رنندر سنگھ کے ذریعہ جو بھی بتایا جائے گا ، اس کو انہیں کے الفاظ میں تحریری طور پر لیا جائے گا یا بیان کے بعد اس کو پڑھنے کے بعد رنندر سنگھ دستخط کریں گے ۔ ای ڈی کو دئے گئے بیان کی بات کریں ، تو کورٹ میں اس کو کافی اہم مانا جاتا ہے ۔


یہ ہے الزام

وزیر اعلی امریندر سنگھ کے بیٹے رنندر سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے انکم ٹیکس محکمہ کو مالی سال 2005 ۔06  اور 2006 ۔ 07 کے دوران اس کی تمام جائیداد سمیت انکم کی جو تفصیل دی گئی تھی ، اس میں انہوں نے اپنی کئی ایسی منقولہ و غیر منقولہ املاک کے بارے میں جانکاری کو چھپالیا ، جو بیرون ممالک میں ہیں ۔ اس معاملہ میں گزشتہ کئی سالوں تک انکم ٹیکس کے ذریعہ کئی نوٹس رنندر سنگھ کو بھیجے گئے تھے ، اسی معاملہ میں انکم ٹیکس محکمہ نے اپنی کئی رپورٹ مرکزی جانچ ایجنسی کے ساتھ شیئر کیا ، جس میں انکم ٹیکس نے سال 2019 ۔ 20 کو از سر نو تیار کئے گئے اسسمینٹ آرڈر کی جانکاری کو بھی ای ڈی کے ساتھ شیئر کیا ۔ اسی کی بنیاد پر ہی ای ڈی نے فیما قانون کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کرکے اس معاملہ کی تفتیش شروع کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 23, 2020 10:52 PM IST