عالمی قیمتوں میں نرمی کے فوائد صارفین تک پہنچانے کے لیے خوردنی تیل کے مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں 10 تا 12 روپے کی کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزارت خوراک اور صارفین کے امور کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہی گئی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کھانے کے تیل کے مینوفیکچررز نے عالمی قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر خوردنی تیل کی قیمتوں میں مزید 10 تا 12 روپے کی کمی پر اتفاق کیا ہے۔ ہماری ان کے ساتھ اچھی ملاقات رہی جہاں ہم نے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی ہے۔
حال ہی میں اڈانی ولمار سمیت خوردنی تیل کی کمپنیوں نے عالمی قیمتوں میں کمی کے درمیان قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی۔ ایک کمپنی فارچیون برانڈ کے تحت اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہے، اس نے سویابین تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب حکومت کی جانب سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے کہا گیا تاکہ بین الاقوامی خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جا سکے۔
رپورٹ میں ایک اہلکار کے حوالے سے کہا گیا کہ اگرچہ مینوفیکچررز نے قیمتوں میں کمی کی ہے، لیکن وزارت کا خیال ہے کہ عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کی مزید گنجائش موجود ہے۔
اڈانی ولمار کے ایم ڈی اور سی ای او انگشو ملک نے حال ہی میں شرحوں میں کمی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو کم قیمت کا فائدہ پہنچا رہے ہیں، جو اب اعلی ترین حفاظت اور معیار کے ساتھ تیار کردہ خالص ترین خوردنی تیل کی توقع کر سکتے ہیں، جو کہ واجبی قیمت میں دستیاب ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ کم قیمتیں بھی مانگ کو فروغ دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے بعد اگلے CJI کون؟ جسٹس ادے امیش للت کی سفارشجون میں خوردنی تیل بنانے والوں نے قیمتوں میں 10 تا 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی اور اس سے پہلے عالمی مارکیٹ سے ملنے والے اشارے کو لے کر ایم آر پی میں بھی کمی کی تھی۔ عالمی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹس لیتے ہوئے خوراک کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نے تمام خوردنی تیل ایسوسی ایشنز اور بڑے مینوفیکچررز کی میٹنگ بلائی تاکہ موجودہ رجحان پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور گرتی ہوئی عالمی قیمتوں میں کمی کر کے صارفین تک پہنچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Covid-19: کورونا نے پھر بڑھائی تشویش، کیا آنے والی ہے نئی لہر؟ ماہرین نے کہی یہ بات
ہندوستان پام آئل کا دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، ہندوستان اپنی مانگ کے لیے ملائیشیا اور انڈونیشیا پر منحصر ہے۔ ملک ہر سال 13.5 ملین ٹن سے زیادہ خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، جس میں سے 8 تا 8.5 ملین ٹن (تقریباً 63 فیصد) پام آئل ہے۔ اب تقریباً 45 فیصد انڈونیشیا سے آتا ہے اور باقی پڑوسی ملائیشیا سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ہندوستان ہر سال انڈونیشیا سے تقریباً 40 لاکھ ٹن پام آئل درآمد کرتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔