ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ نے عام لوگوں کو پریشا کررکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب لوگوں کی جیب پر مہنگائی کی ایک اور مار پڑنے والی ہے ۔ دراصل اب خبر آرہی ہے کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے ۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق ملیشیا اور انڈونیشیا سے برآمد کیا جانے والا تیل مہنگا ہونے سے سویابین اور سرسوں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رخ برقرار ہے ۔ تلہن کے دام میں بھی تیزی کا رخ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
گزشتہ دو ماہ میں دیکھیں تو پام آئل کی قیمتوں میں 26 فیصدی سے زیادہ کا اچھال دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس کے علاوہ سرسوں کی قیمتوں میں 300 روپے اور سویابین کی قیمتوں میں 400 روپے فی کوئنٹل تک کا اضافہ ہوا ہے ۔

اس معاملہ سے وابستہ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ مانسون سیزن میں بھاری بارش کی وجہ سے تلہن کی فصل خراب ہونے سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ سویابین کے دام میں بھی تیزی کا رخ بنا ہوا ہے ۔ وہیں چالو ربیع سیزن میں بھی بارش کی وجہ سے بوائی کی رفتار سست ہے ۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں تیل بازار ایکسپرٹس کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ نومبر ماہ میں ملیشیا پام آئل کا ذخیرہ 8.5 فیصدی کم ہوکر 21.5 لاکھ ہونے کا تخمینہ ہے ۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں تیل اور تلہنوں کے دام میں تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔