ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال حکومت کا بڑا تحفہ۔ غریب بچوں کو100 فیصد اسکالرشپ اوراسکول فیس معاف

ایک لاکھ  سے 2.5 لاکھ سالانہ آمدنی والوں کو فیس کی 50 فیصد اسکالرشپ ملے گی۔

  • Share this:
کیجریوال حکومت کا بڑا تحفہ۔  غریب بچوں کو100 فیصد اسکالرشپ اوراسکول فیس معاف
کیجریوال حکومت نےدہلی کے طلبا کودیا تحفہ، غریب طلبا کو100 فیصد ملے گی اسکالرشپ۔ (فائل فوٹو)۔

دہلی حکومت نےطلبا کوبڑا تحفہ دیا ہے۔ ریاست کےنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ غریب طلبا کو 100 فیصد اسکالرشپ ملے گی۔ بچےجتنے پیسےجمع کریں گے، انہیں اسکالرشپ میں اتنے ہی پیسے واپس مل جائیں گے۔ اس کےعلاوہ حکومت سی بی ایس ای اسکولوں کی فیس بھی معاف کردی گئی ہے۔


دہلی کے وزیرتعلیم منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا 'دہلی میں 2.5 لاکھ سے 6 لاکھ کی سالانہ آمدنی والےاہل خانہ کے طلبا کو فیس کی 25 فیصد اسکالرشپ ملے گی۔ جبکہ ایک لاکھ سے 2.5 لاکھ سالانہ انکم والوں کو فیس کی 50 فیصد اسکالرشپ ملےگی۔ وہیں ایک لاکھ سے کم سالانہ آمدنی والوں کو فیس کی 100 فیصدی اسکالرشپ ملےگی'۔ دہلی حکومت کے اس فیصلےسے غریب فیملی کوکافی راحت ملے گی۔


غریب طلبا کو بڑا تحفہ


اس کے علاوہ دہلی حکومت نے سی بی ایس ای کی امتحان فیس کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی بی ایس ای کے امتحان کے لئے پہلے 1500 روپئے دینے پڑتے تھے۔ اگلے سال سے یہ فیس حکومت بھرے گی۔ منیش سسودیا نےٹوئٹ کیا 'وزیراعلیٰ جی کے ساتھ بات چیت میں ایک 12 ویں پاس کرنے والی طالبہ نے کہا کہ سی بی ایس ای کےامتحان کےلئے1500 روپئے کی فیس دینی پڑتی ہے، جوغریب اہل خانہ کے لئے بڑی رقم ہے۔

manish sisodia

اس کے بعد حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اگلے سال سے سرکاری اسکولوں کے سبھی طلبا کی فیس حکومت اپنی طرف سے بھیجے گی'۔ دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں 12 ویں ٹاپ کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بطورمہمان خصوصی موجود تھے اوروہاں پرمنیش سسودیا نے یہ اعلان کیا۔
First published: Jun 22, 2019 11:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading