اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا عید ملن، وزیراعظم مودی کو بھی بھیجا جا رہا ہے دعوت نامہ

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    عید کے فورا بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی ہال میں عید ملن تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب مسلم راشٹریہ منچ کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      عید کے فورا بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی ہال میں عید ملن تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب مسلم راشٹریہ منچ کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب 19 جون کو منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں آر ایس ایس کے عہدیدار اندریش کمار سمیت کئی بڑی ہستیاں شامل ہوں گی۔ یہ کہنا ہے منچ کے قومی کنوینر محمد افضال کا۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریب کا دعوت نامہ وزیر اعظم مودی سمیت دیگر وزرا کو بھی بھیجا جا رہا ہے۔

      نیوز 18  سے ہوئی خاص بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ تقریب کی تیاریوں کو لے کر میٹنگیں جاری ہیں۔ تقریب کے لئے 19 جون طے ہے لیکن کچھ اور وجوہات کی بنا پر یہ 20 جون کو بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ منچ کی روزہ افطار تقریب میں دنیا بھر کی مسلم ہستیاں شامل ہوئی تھیں ٹھیک اسی طرح سے عید ملن تقریب میں بھی وہ شرکت کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور کابینہ وزرا کو بھی دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔

      ہمارے منچ کی طرف سے ہر سال عید ملن تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سبھی کو دعوت نامہ بھی بھیجا جاتا ہے۔ اب یہ مہمان کے اوپر ہے کہ وہ آئے یا نہیں۔

      ناصر حسین کی رپورٹ
      First published: