عید الفطر 2023: ہندوستان میں آج منائی جارہی ہے عید، جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ہندوستان میں آج منائی جارہی ہے عید

ہندوستان میں آج منائی جارہی ہے عید

Eid Ul Fitr 2023: دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں جمعہ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آگیا تھا اور آج ملک بھر میں عید جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ اس بار رمضان کا مہینہ 29 دنوں کا تھا۔ تاہم گذشتہ دو سالوں سے یہ مقدس مہینہ 30-30 دنوں کا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں جمعہ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آگیا تھا اور آج ملک بھر میں عید جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام علمائے کرام نے جمعہ کو ہی اعلان کیا تھا۔ دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ "جمعہ کی شام کو دہلی-این سی آر، ہریانہ، بہار، راجستھان اور آسام کے کئی شہروں سمیت کئی مقامات پر عید کا چاند عام طور پر دیکھا گیا تھا۔ بتا دیں کہ شوال کا چاند جمعہ کے روز نظر آیا تھا۔ جس کے باعث آج ملک بھر میں عید منائی جا رہی ہے۔ یہ چاند رمضان کے روزے کے مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔

    پی ایم مودی نے عید الفطر کی دی مبارکباد
    وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دی۔ یہاں وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، مودی نے اس موقع پر دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امن، ہم آہنگی، صحت اور خوشی کی خواہش کی۔ حسینہ کے نام اپنے پیغام میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے میں آپ کو اور بنگلہ دیش کے شہریوں کو عید مبارک پیش کرتا ہوں۔‘‘ پی ایم مودی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں اور عیدالفطر کے اس خاص موقع پر امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لوگ اتحاد اور بھائی چارے کے لیے دعا کرتے ہیں۔

    روزہ افطاری کے لیے پھل لے جا رہے تھے جوان... جب دہشت گردوں نے ٹرک کو بنایا نشانہ، گاؤں والوں نے نہیں منائی عید

    ہندوستان بھر میں جوش و خروش سے منائی جارہی ہے عید، دیکھے جارہے ہیں روح پرور مناظر

    صدر دروپدی مرمو نے دی مبارکباد
    صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور سبھی سے اس موقع پر سماج میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، صدر جمہوریہ نے کہا کہ "عید رمضان کے مقدس مہینے کی تکمیل کی علامت ہے۔ یہ تہوار محبت، ہمدردی اور پیار کے جذبات کو پھیلاتا ہے۔ عید ہمیں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔' مرمو نے کہا کہ 'یہ تہوار ہم آہنگی کے جذبے سے لبریز ہے اور ہمیں ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے تحریک دیتا ہے۔' انھوں نے کہا کہ 'ہم اس موقع پر معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کا عہد کریں۔'

    آج ادا کی گئی عید کی نماز
    آج ملک کی تمام مساجد اور عید گاہ میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ احمد نے کہا کہ مولانا نجیب اللہ قاسمی، سکریٹری، رویت ہلال کمیٹی، امارت شرعیہ ہند نے اس لیے اعلان کیا ہے کہ شوال کا مہینہ 22 اپریل 2023 بروز ہفتہ سے شروع ہوگا اور عید کی نماز ہفتہ کو ادا کی جائے گی۔ عید کو بھائی چارے اور ہم آہنگی کا تہوار قرار دیتے ہوئے احمد نے کہا کہ اس موقع پر ہم دعا کرتے ہیں کہ ملک میں 75 سال سے قائم بھائی چارہ اور ہم آہنگی برقرار رہے۔

    کئی مقامات پر جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی
    رمضان کے آخری جمعہ کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت پورے کشمیر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ 'جمعۃ الوداع' کی نماز ادا کی گئی۔ رمضان کا مقدس مہینہ جمعہ کو عید کا چاند نظر آنے کے بعد ختم ہوگیا۔ اس بار رمضان کا مہینہ 29 دنوں کا تھا۔ تاہم گذشتہ دو سالوں سے یہ مقدس مہینہ 30-30 دنوں کا تھا۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق چاند نظر آنے کے اعتبار سے مہینے میں 29 یا 30 دن ہو سکتے ہیں۔

    عید شوال مہینے کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے
    لکھنؤ کے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ اتر پردیش میں بھی کئی مقامات پر چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔ رمضان کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کو پرانی دہلی کی جامع مسجد میں سینکڑوں لوگ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ بتا دیں کہ عید الفطر، جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جاتی ہے، دنیا بھر میں الگ الگ تاریخوں میں چاند نظر آنے پر منائی جاتی ہے، جو کہ قمری اسلامی کیلنڈر کے مطابق شوال مہینہ کی شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: