Eid-Ul-Adha 2022: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا اہتمام، ہر طرف خوشیوں کا ماحول، سیکورٹی میں اضافہ
وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے ٹوئٹ کیا کہ عید مبارک! عید الاضحی کی مبارکباد! دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لیے اجتماعی بہبود اور خوشحالی کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے۔
ملک بھر میں آج اتوار کو عید الاضحیٰ (Eid-Ul-Adha) یعنی بقر عید کے موقع پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئ۔ نماز عید کے بعد گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عید پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے لوگوں کو انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے ٹوئٹ کیا کہ عید مبارک! عید الاضحی کی مبارکباد! دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لیے اجتماعی بہبود اور خوشحالی کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے۔ دریں اثنا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے روکنے کے لیے چند ریاستوں میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا تھا۔ یوپی میں پولیس نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے کہا کہ وہ سوائے مقررہ جگہوں کے کھلے میں جانوروں کو ذبح کرنے سے گریز کریں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ممانعت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ریاست بھر میں 6,000 سے زیادہ میٹنگیں کی گئیں۔
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متھرا پولیس نے بھی مدیہ پورنیما میلے اور عید الاضحی کی تیاریوں کے لیے 'وسیع پیمانے پر حفاظتی انتظامات' کیے ہیں۔
"Eid Mubarak! Greetings on Eid-ul-Adha. May this festival inspire us to work towards furthering the spirit of collective well-being and prosperity for the good of humankind," tweets PM Narendra Modi. #EidAlAdha#EidMubarakpic.twitter.com/05RA8hgmO5
پانچ روزہ مدیا پورنیما میلہ کرشنا کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد متھرا اور آس پاس کے برج علاقے میں بستی ہیں وہیں مسلمان عید الاضحیٰ کے تین روزہ تہوار میں قربانی تقسیم کرتے ہیں۔ راجیو کرشنا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ADG) آگرہ زون نے زون کے تمام پولیس سربراہوں کو مقامی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرنے اور ان تہواروں کے پرامن ہونے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل کی ترغیب دی ہے۔
ٹائمز ناؤ کی خبر کے مطابق یوپی حکومت نے عید الاضحی (بقرعید)، محرم، کنور یاترا اور ناگپنچمی جیسے تہواروں کے پیش نظر ہفتہ کو لکھنؤ میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی۔ لکھنؤ کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (جے سی پی) لاء اینڈ آرڈر پیوش موردیا نے 9 جولائی 2022 کو ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کو ان کے احاطے تک محدود رکھا جائے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔